بھٹکل میں نوجوان نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2019, 8:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے گورٹے میں ایک نوجوان نے  پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، واردات آج اتوار صبح قریب 10:30 بجے پیش  آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  بیندور کالج کا طالب العلم حال ہی میں سکینڈ پی یو سی  کا امتحان دے کر اُس میں کامیاب بھی ہوا تھا، مگر آج  اُس کی نعش  اُس کی نانی کے گھر کے بیڈ روم میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ طالب العلم کی شناخت  بھٹکل تعلقہ کے ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے  ناگولّی ۔ ہارنی باگل کے رہنے والے  نوین کمار ابن ماستپّا نائک (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

نوین کمار اپنے والدین کے ساتھ گذشتہ کچھ دنوں سے اپنی نانی کے گھر رہ رہا تھا، آج صبح قریب 8:30 بجے اس کے والدین  نوین کو نانی کے گھر چھوڑ کر اپنے گھر ہاڈولّی  واپس چلے گئے تھے، بتایا گیا ہے کہ صبح قریب 10:30 بجے جب گھر پر کوئی موجود نہیں تھا،  نوین نے گھر کے بیڈروم میں   چوڑیدار کی اوڑھنی سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...