لنگائیت کو آزاد دھرم منوانے کے لئے جدوجہد جاری  رہے گی: مرکزی حکومت کے خلاف ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے لنگائیت عالمی مہا سبھا کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th January 2020, 7:19 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20؍جنوری(ایس اؤ نیوز)لنگائیت دھرم  کو آزاد دھرم کے طورپر قبول کرنے  کی  پیش کش کو ٹھکرانے پر مرکزی حکومت کے  خلاف عالمی لنگائیت مہا سبھا نے  ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پچھلی کانگریس حکومت کے دوران لنگائیت دھرم کو آزادانہ مقام دینے ریاستی کابینہ کی منظوری لے کر مرکز کو سفارش کے لئے بھیجاگیا تھا۔ مگر مرکزی حکومت نے لنگائیت دھرم کو آزاددھرم کے طور پر تصدیق کرنے سے انکارکرتے ہوئے سفارش کو رد کردیا تھا، جس کے بعد لنگائیت کے آزاد دھرم کی جدوجہد کو دھکا لگا تھا ۔

لنگائیت کو آزاد دھرم کے طورپر درج کروانے کے سلسلےمیں بنگلورو ، راجا جی نگر کے کیمپے گوڈا ہال میں منعقدہ  ’’سالانہ اجلاس عام ‘‘ میں مفصل  سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لنگائیت دھرم کو آزادانہ مقام دینے سے انکار کرنے والی مرکزی حکومت کے فیصلے کو  لنگائیت مہاسبھا ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ اور اس سلسلے میں الگ الگ تین رٹ عرضیوں کو بھی داخل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

لنگائیت مہا سبھا میں اہم ترین فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیاگیا کہ عالمی لنگائیت مہا سبھا ایک غیر سیاسی اور ثقافتی ،مذہبی ادارہ ہے۔ کون کس پارٹی کا حلیف ہے ، کون مخالف ہے اس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے، البتہ لنگائیت تشخص رکھنے والا کوئی بھی  لنگائیت مہا سبھا کا ممبر بن سکتاہے۔ لنگائیت کو آزاد دھرم کا مقام حاصل ہونے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ رواں سال ہونےو الی مردم شماری میں لنگائیت طبقے کے لوگوں کو علاحدہ شمار کئے جانےکےمتعلق مرکزی حکومت کو میمورنڈم دیا جائے گا۔ اوراس تعلق سے لنگائیتوں میں بیداری پیدا کرنے سمینار، منتھن پروگرام ، ورکشاپ انعقاد کئے جانے کا بھی فیصلہ لیاگیا ۔

ریاست میں لنگائیت دھرم کو مضبوط و مستحکم کرنے ممبران کی تعداد 10ہزار سے 20ہزار کی جائے گی۔ 10اضلاع میں مہاسبھا کی شاخیں قائم کی جائیں گی۔ بقیہ اضلاع اور تعلقہ جات میں شاخیں قائم کرنے کے سلسلےمیں کوشش کی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ ضلع لیول شعبہ نوجوان، شعبہ خواتین قائم کی جائیں گی ۔ سبھی لنگائیت مٹھوں اور اداروں کو معاون ممبر کی حیثیت سے درج کر لیا جائے  گا۔ مٹھا دھیشوں اور لنگائیت طبقے کے مفکروں پر مشتمل ایک رہنمائی کمیٹی تشکیل دے کر اس کو ’انوبھو منٹپ ‘ کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔ کوڈل سنگم پنچم سالی پیٹھ کے مرنتونجیا سوامی جی اور عالمی لنگائیت مہا سبھا کے شیوانند جامدار سمیت کئی  سوامی جی ، لیڈران ، مفکرین اجلاس میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...