قرآن کی بے حرمتی کیخلاف عالمِ اسلام میں شدید احتجاج، ترکی ، عراق ، ایران ، لیبیا ، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر اسلامی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2023, 12:44 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

جنیوا ، 25؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اسلام کی  مخالفت میں  زہر اگلنے والے  ڈینش سیاست داں راسموس پالودان کے ذریعہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے  قرآن مقدس کا نسخہ نذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔یہاں عوام سڑکوں پر نکل آئے  اور اس گستاخ سیاستداں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)، سعودی عرب، قطر اور متعدد دیگر ملکوں نے  پالودان کی حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ اشتعال انگیز اسلاموفوبک عمل دنیا بھر کے ۱۹۰؍کروڑ مسلمانوں  کے مذہبی  جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی حرکت ہے۔ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار  کے کسی بھی جائز  طریقے کے تحت نہیں آتیں۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اسلاموفوبیا، عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے سویڈن پر زور دیا کہ وہ  پاکستانی عوام اور دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ پاکستان میں لاہور ، کراچی  اور دیگر شہروں میں منگل کو زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔

 ادھر ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ ا ستنبول میں سوئیڈش قونصلیٹ کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ ترک حکومت نے خاص طور پر اس معاملے کو عالمی فورمس پر بھی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ 

  اس معاملے میںامریکہ نے  بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس نے قرآن ِ کریم کے نسخے کو  نذر آتش کرنے کی مذمت تو نہیں کی  تا ہم اس واقع کو بے حرمتی اورنفرت  انگیز قرار د یا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان  نیڈ پرائس نے یومیہ پریس  کانفرس میں  سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ایک مقدس کتاب  کی بے حرمتی کرنا نا شائستہ فعل  ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سویڈش سماجی کارکن کا موقف سمجھنے کی بھی ضرورت ہے لیکن ہمیں اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرن چاہئےتاکہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں۔  

 اس معاملے میں یورپی ممالک کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ وہاں پر سوشل میڈیا پر خاص طور پر پالودان کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ البانیا، جرمنی ، ہالینڈ، انگلینڈ اور پولینڈ نے اس حرکت کی مذمت کی اور سویڈن سے اس معاملے میں تحمل برتنے کی اپیل بھی کی  ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک ...

متحدہ عرب امارات: رمضان سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغاز ہوگا۔

خلیجی ممالک میں مقیم مسلمانوں کو سیاحتی ویزے پر عمرہ کی سعادت کی اجازت

سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔

قطر میں ہندوستان کی مقبول شخصیت اور بھٹکل مسلم جماعت قطر کے سرگرم رُکن زُبیر خلیفہ انتقال کرگئے؛ جنازے میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت

قطر میں جماعت اسلامی ہند سمیت  ہندوستان کے مختلف اداروں سے منسلک  نہایت مقبول شخصیت اور  بھٹکل مسلم جماعت قطر کے سرگرم رکن  و سرپرست جناب محمد زُبیر خلیفہ یکم مارچ کی صبح   دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر  56 سال تھی۔ اسی رات  قطر قبرستان ...

ہندوستان میں امرت پال کی تلاش، واشنگٹن میں خالصتان حامیوں کا ہنگامہ، ہندوستانی صحافی پر حملہ، بدسلوکی

تنظیم 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ اور خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیے ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک امرت پال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثناء، خالصتان حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ...

امریکہ میں طوفان کے سبب بھاری تباہی، 23 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان

  امریکہ کی ریاست مسیسیپی میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے طوفان اور شدید آندھی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے 100 مربع میل (160 مربع کلومیٹر) سے زیادہ بڑے علاقہ میں نقصان کے نشانات چھوڑے ہیں۔ یہ معلومات خبر رساں ...

ہندوستانی ہائی کمشنردورئی سوامی نے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی

برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی نے ایک ویڈیو پیغام میں ان ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے  جن کے پنجاب میں رشتہ دار ہیں کہ  وہ لوگ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کے لیے پولیس کارروائی کے بعد، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کے دوران 850 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا: وزارت داخلہ

  فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنین نے کہا ہے کہ ملک میں حال ہی میں منظور شدہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران 850 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دارمینن نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا: "جمعرات سے، فرانس میں 855 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں پیرس میں زیر حراست 729 ...

افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہی، 500 افراد ہلاک

جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ...