ترکی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، متعدد افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 12:45 PM | عالمی خبریں |

انقرہ ، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی ترکی میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 بتائی گئی ہے۔ ترکی کے محکمہ آفات وایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباً 210 کلومیٹر دورصوبہ دوجسہ کے شہر گولکایا میں تھا۔ آج سویرے 4.08 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ استنبول، دارالحکومت انقرہ اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آج صبح سے ہی 35 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرکے سوتے ہوئے لوگوں کی نیند کھل گئی اوروہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی منقطع کردی گئی۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے این ٹی وی پر بتایا کہ 22 افراد کو زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جو زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد اپنے گھروں سے باہر بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے گھبراہٹ میں بالکونیوں یا کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی اور وہ زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسکولوں کو احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...