مرکزی حکومت کے خلاف 8/جنوری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 14th December 2019, 10:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13/دسمبر (ایس او نیوز) آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (اے آئی ایس ایف) نے تعلیم، روزگار، خواتین کے حقوق کی پامالی، معاشی شعبہ میں گراوٹ اوربے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام مرکزی حکومت کے خلاف 8/جنوری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے- فیڈریشن کے ریاستی صدر امبریش نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک کی مکمل آبادی میں 50فیصد نوجوانوں کی ہے- لیکن ان نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مرکزی حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے- انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور مزدور طبقات کو ترجیح دینے سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے- لیکن افسوس کے کسی بھی حکومت نے اس معاملہ میں کوئی دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے- ملک میں تعلیمی نظام تشویش کا باعث ہے- مرکزی حکومت تعلیم کو فروغ دینے کے بجائے تعلیم کی نجکاری میں اپنی دلچسپی دکھا رہی ہے- انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5برسوں کے دوران کئی یونیورسٹیوں میں ذاتی فسادات بھڑکا کر وہاں کے طلبہ کا اتحاد توڑا گیا ہے- نجکاری اور سماجی بائیکاٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت پر تعلیم کو بااختیار بنانے سے روکنے کا انہوں نے الزام لگایا- انہوں نے بتایا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں بے روزگاری بڑھنے لگی ہے- روزگار نہ ملنے سے گزر معاش کافی مشکل ہوچکا ہے- جس سے کئی مسائل اٹھ کھڑے ہیں - ان تمام مسائل کے حل کی مانگ کو لے کر مرکز کی توجہ اس جانب مبذول کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کے خلاف ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے- انہوں نے ہڑتال کے لئے بھر پور تعاون کی گزارش کی- اخباری کانفرنس میں طلبہ، خواتین اور نوجوانوں کی تنظیموں کے عہدیدار حاضر تھے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...