ہڑتال کے سبب برلن ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2023, 11:25 AM | عالمی خبریں |

برلن ، 26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) مزدوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بدھ کے روز برلن برانڈن برگ ہوائی اڈے سے روانہ ہونے یا وہاں اترنے والی تمام مسافر پروازیں منسوخ کردی گئیں یا ان کے اوقات تبدیل کرنے پڑے۔

بدھ کے روز برلن ہوائی اڈے سے تقریباً 300 پروازیں روانہ ہونے والی یا وہاں اترنے والی تھیں۔ ہڑتال سے بدھ کے روز برلن ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے تقریباً 35000 مسافرمتاثر ہوئے ہیں۔

ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے خبررساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، "ایئر پورٹ کمپنی سمجھتی ہے کہ اس صورت حال میں آج برلن سے کوئی بھی مستقل پسنجر فلائٹ روانہ نہیں ہوسکے گی اور نہ ہی اترپائے گی۔"

گوکہ ایئرلائنز کے حکام نے کچھ پروازوں کو جمعرات کے روز 'ری شیڈول' کر دیا ہے اور کچھ کو دیگر ہوائی اڈوں مثلاً ڈریسڈن اور لائپزگ کی جانب موڑ دیا ہے تاہم بہت سے مسافروں کو ٹرینوں کے ذریعہ بھی بھیجا جا رہا ہے۔

سن 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہڑتال کی وجہ سے جرمنی میں اتنی بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

مزدوروں کی یہ ہڑتال تنخواہوں کے مسئلے پر کی گئی ہے۔ اس کی اپیل ورڈی ٹریڈ یونین نے کی تھی۔ ٹریڈ یونین کا مطالبہ ہے کہ ہوائی اڈے پر کام کرنے والے ملازموں کی تنخواہوں میں ماہانہ 500 یورو کا اضافہ کیا جائے اور گراونڈ ہینڈلنگ سروسز کے اسٹاف کے ساتھ 12ماہ کا اجتماعی معاہدہ کیا جائے۔ جب کہ بات چیت کے دوران آجرین نے زیادہ طویل مدت کے کانٹریکٹ کی تجویز پیش کی۔

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے سربراہ کارسٹن سفور نے ہڑتال پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا، "وارننگ ہڑتال کے طور پر پورے ایک دن کے لیے ہڑتال کرنا اپنے آپ میں غیر معمولی ہے۔" ٹریڈ یونین کا کہنا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق تقریباً 1500 ورکرز اس ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں امرت پال کی تلاش، واشنگٹن میں خالصتان حامیوں کا ہنگامہ، ہندوستانی صحافی پر حملہ، بدسلوکی

تنظیم 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ اور خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیے ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک امرت پال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثناء، خالصتان حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ...

امریکہ میں طوفان کے سبب بھاری تباہی، 23 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان

  امریکہ کی ریاست مسیسیپی میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے طوفان اور شدید آندھی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے 100 مربع میل (160 مربع کلومیٹر) سے زیادہ بڑے علاقہ میں نقصان کے نشانات چھوڑے ہیں۔ یہ معلومات خبر رساں ...

ہندوستانی ہائی کمشنردورئی سوامی نے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی

برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی نے ایک ویڈیو پیغام میں ان ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے  جن کے پنجاب میں رشتہ دار ہیں کہ  وہ لوگ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کے لیے پولیس کارروائی کے بعد، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کے دوران 850 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا: وزارت داخلہ

  فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنین نے کہا ہے کہ ملک میں حال ہی میں منظور شدہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران 850 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دارمینن نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا: "جمعرات سے، فرانس میں 855 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں پیرس میں زیر حراست 729 ...

افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہی، 500 افراد ہلاک

جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ...