بھٹکل میں لاک ڈاون کے دوران پولس کا سخت بندوبست؛ دفاتر میں بھی پہنچ کر کی جارہی ہے جانچ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st April 2020, 5:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں لاک ڈاون کے چلتے پولس کی جانب سے سخت جانچ کی جارہی ہے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر گھومنے والوں پر کاروائیاں ہورہی ہیں۔ شمس الدین سرکل، اولڈ بس اسٹائند اور دیگر ناکوں پر پولس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات پہلے سے ہی تھے مگر اب مدینہ کالونی اور جامعہ آباد روڈ سمیت اندرونی راستوں   پر بھی پولس کی سخت نگرانی کئے جانے کی خبر ملی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ جامعہ آباد  روڈ،  مدینہ کالونی اور موسیٰ نگر وغیرہ   میں گذشتہ دو تین دنوں سے پولس مختلف اداروں میں  پہنچ کر  بھی معائنہ کررہی ہے کہ آیا اُن دفاتر میں سوشیل ڈسٹنس کو برقرار رکھا جارہا ہے یا نہیں اور باہر کے لوگ تو اُن دفاتر میں موجود نہیں ہیں۔خبر ملی ہے کہ  پولس نے آج منگل کو بھی ایک دفتر کے اندر پہنچ کر جائزہ لیا۔ لیکن جب  دفتر میں موجود ذمہ داران نے بتایا کہ یہاں ہم صرف تین ہی لوگ ہیں تو وہ باہر چلے گئے۔

اسی طرح لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بائک سواروں پر ڈنڈے  مارنے اور  بعض لوگوں  پر معاملات درج کرنے  کی بھی خبریں ملی ہیں۔

مدینہ کالونی کے تین لوگوں پر کاروائی:  بھٹکل میں سخت لاک ڈاون کے چلتے مدینہ کالونی میں کل پیر کی شام پولس نے تین لوگوں کو اپنی تحویل میں لیا جن کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر متعلقہ مقام پر گھوم رہے تھے۔کل شام کو  پولس  تینوں کو ٹاون پولس تھانہ لے گئی تھی مگر بعد میں قریبی علاقہ کے  ایک پنچایت رکن  کی مداخلت کے بعد تینوں کے ہاتھوں پر چودہ دنوں کا  کورنٹائن میں رہنے کا اسٹامپ لگا کر رہا کردیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...