سری نگر میں کرفیو نافذ،محرم کے جلوس پرپابندی عائد

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 11:24 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) جموں -کشمیر کی موسم گرماکی دارالحکومت سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے - سری نگر میں سکیورٹی اسباب سے1990سے محرم کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے -ان پابندیوں کی وجہ سے میڈیا کے لوگ اپنی اسٹوری فائل کرنے کے لئے ڈل گیٹ علاقہ میں واقع اپنے دفتر نہیں جاسکے - سلامتی دستوں نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے بیشتر سڑکوں کو بند کردیا ہے - بڈگام ضلع میں اس سے پہلے لوگ بغیر کسی پابندی کے محرم کا جلوس نکالتے تھے -سری نگر میں تمام سڑکوں کو آج صبح صبح کانٹے دار تاروں سے گھیر دیا گیا اور کرفیو لگائے جانے کے بعد لوگوں کو اپنے گھر واپس جانے کے لئے کہاگیا-صحافیوں کو اپنی اسٹوری فائل کرنے کے لئے ڈل گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں تھی- تمام سڑکوں کو کانٹے دار تاروں سے گھیر دیا گیا تھا- ریڈیو کشمیر پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمیں میڈیا کے لوگوں سمیت کسی کو بھی ڈل گیٹ سے آگے نہیں جانے دینے کی سخت ہدایت ہے - یہاں تک کے سینئر پولیس حکام کو بھی اس پوائنٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے -سلامتی دستوں نے جہانگیر چوک اور رام باغ پل کو دونوں طرف سے بند کردیا ہے - اس کے ساتھ ہی رام باغ، بخشی اسٹیڈیم، اقبال پارک، جہانگیر روڈ اور ڈل گیٹ میں بھی تمام سڑکوں کو کانٹے دارتاروں سے گھیر دیا گیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...