کورونا: علاج سے انکار کرنے والے اسپتالوں کے خلاف شکایت کے لئے کرناٹک حکومت نے شروع کی ہیلپ لائن 

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 10:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،06 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) کرناٹک حکومت نے کورونا کے علاج سے انکار کرنے والے اسپتالوں کی شکایات درج کرنے کے لئے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن شروع کردی۔

میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر کے سدھاکر نے نجی اسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل نہ کرنے یا جانچ کرنے سے منع کر نے کو لے کر متنبہ کیا۔

سدھاکر نے بتایا کہ اگر اسپتال مریض کو داخل کرنے سے انکار کرتا ہے تو پھر 1912 پر فون کریں۔ یہ نمبر24 گھنٹے دستیاب ہے۔ اس نمبر پر کال کرنے والوں کی فوری مدد کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے لوگوں کو یاد دلایا کہ نجی اسپتالوں میں کم سے کم 50 فیصد بستر کورونا 19 کے مریضوں کے لئے مخصوص ہیں۔ نیز ان کے ساتھ ریاستی حکومت کے کوٹے کے تحت مفت علاج کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ ریاست میں گزشتہ کچھ دنوں میں اسپتال میں داخل نہ ہونے کی شکایات ہیں۔ اس کے پیش نظر یہ ہیلپ لائن شروع کردی گئی ہے۔ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں نے شکایت کی کہ انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا ہے۔ اسپتال والے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ جو ایک بہت ہی سنجیدہ موضوع ہے۔

واضح رہے کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد 13255 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے وزیرداخلہ کے بعد اب کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی کورونا رپورٹ بھی نکلی پوزیٹیو؛ کرناٹک میں آج بھی کورونا کے معاملات پانچ ہزار سے زائد

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اُن کی کوویڈ۔19 رپورٹ آج اتوار کو  پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ رات قریب 11:30 بجے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ویسے تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر   احتیاطاً   اسپتال میں  ایڈمٹ ہوگئے ہیں۔

کرناٹک کے ضلع گدگ میں ماں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹی وی خریدنے کے لئے "منگلسوتر" بیچ دیا

ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کی ایک خاتون نے کووڈ 19 وباء کے درمیان ٹی وی کے ذریعے کلاس جاری رکھنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے بعد اپنے بچوں کے لئے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنے کے لئے اپنا "منگلسوتر" فروخت کر دیا۔

مینگلور کے سابق ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آتے ہی رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے کیا ہوم کورنٹائن کا اعلان

سابق ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع کے اگلے ہی روز رکن اسمبلی یوٹی قادر نے اتوار کو  اعلان کیا کہ وہ خود سے ہی ہوم کورنٹائن ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ایوان ڈیسوزا کے ابتدائی رابطے میں تھے۔

منگلورو:کووِڈ سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات ان کے گھر والے ادا کرسکیں گے۔جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع انتظامیہ کی مشروط اجازت

منگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر مدن موہن کے بیان کے مطابق اب کووِڈ کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات اگر ان کے گھر والے اداکرنا چاہیں تو مشروط طور پر وہ یہ کام کرسکیں گے۔

کیاکرناٹکا میں قابو میں آرہا ہے کورونا ؟ پانچ ہزار سے زائد معاملات آنے کا سلسلہ جاری،اُڈپی اور مینگلور میں ایک ہی دن دس اموات

کرناٹک میں آج پھر ایک بار پانچ ہزار سے زائد کورونا کے معاملات درج کئے گئے ہیں البتہ  آج بنگلور میں  کورونا سے متاچڑہ لوگوں کی تعداد جو کافی دنوں سے  دو ہزار کو پار کررہی تھی، آج دو ہزار  سے  گھٹ گئی۔ راحت کی دوسری خبر یہ بھی رہی کہ آج ایک ہی دن 3860 لوگ ڈسچارج بھی ہوئے۔

بھاسکر راؤ نے بنگلورو پولیس کا شکریہ ادا کیا

کمل پنت کو شہر بنگلور کا نیا پولیس کمشنر مقررکیاگیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے وائرلیس کے ذریعہ شہرکی پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی میعاد میں پولیس نے ان کا بھرپور تعاون کیا۔