آئیٹا کی جانب سے دس روزہ ریاست گیر مہم”صحت مند معلم-صحت مند تعلیم“کا افتتاح

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2022, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍ستمبر (ایس او نیوز؍راست)”درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اعزاز بخشا ہے۔آپؐ نے فرمایا، انسان دو چیزوں سے ہمیشہ غفلت برتتا ہے، ایک فراغت اور دوسرا صحت۔صحت قدرت کی عطا کردہ بڑی نعمت ہے۔اس کی طرف سے لاپرواہی برتنا خدا کی ناشکری کرنا ہے۔ معلم کی صحت اگر ٹھیک نہیں تو ظاہر بات ہے کہ وہ یکسوئی کے ساتھ کمرہئ جماعت میں اپنے پیشے سے انصاف نہیں کر سکتا۔وہ چراغ کی مانند،باغ کی مالی کی کیفیت سے نئی نسل کی تعمیر میں مثبت رول ادا نہیں کر سکتا۔اس لیے معلم صحت مند ہو تو تعلیم بھی صحت مند ہو سکتی ہے“ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ثناء اللہ شریف، وظیفہ یاب پروفیسر و صدرAIITA بنگلور،آئیٹا کے زیرِ اہتمام ریاست گیر مہم کے افتتاحی پروگرام میں کر رہے تھے۔

17ستمبر بروز ہفتہ، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن،کرناٹک کی جانب سے دس روزہ ریاست گیر مہم بعنوان”صحت مند معلم-صحت مند تعلیم“کا افتتاح ایکسلنٹ انگلش اسکول، بنگلور عمل میں آیا۔حال ہی میں ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اور صحت کی جانب سے ریاست بھر میں اسکول ٹیچرس کی صحت کی مجموعی صورتحال معلوم کرنے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔سروے رپورٹ سے معلوم ہوا کہ تقریباً ساٹھ فیصد ٹیچرس بی پی اور شوگر جیسی بیماریوں کا شکا ر ہیں۔اس کے علاوہ ٹیچرس کی ایک کثیر تعداد دل،گردے، پتہ وغیرہ سے متعلق بیماریوں کا شکار پائے گئے۔ علاوہ ازیں، فیصد ٹیچر کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا پائے گئے۔ٹیچرس کی ایک بڑی تعداد جسمانی صحت کے علاوہ، دماغی صحت کے مسائل سے بھی دوچار پائے گئے۔رپورٹ کے مذکورہ نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے آئیٹا کرناٹک نے16 ستمبر تا25 ستمبر2022 اس مہم کا آغاز کیا۔

پروفیسر شیخ ہارون صفدر، ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند، بنگلور نے پوسٹر ریلیز کے ذریعہ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے دوران تعلیم کا شعبہ دوسرے شعبوں کے مقابلہ میں زیادہ متاثر رہا۔ انھوں نے کہا کہ آئیٹا نے بروقت بہت ہی موزوں عنوان پر اس مہم کا فیصلہ لیا ہے۔ڈاکٹر ایم منجولا، کلینکل سائکو لوجسٹ، NIMHANS اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے۔آپ نے اساتذہ کی ایک کثیر تعداد کو بعنوان”Stress Management for Teachers“خطاب کیا۔آپ نے اساتذہ کو مثبت اور منفی تناؤ کے بارے میں بتایا۔منفی تناؤ صحت کے لیے نقصان دہ جبکہ مثبت تناؤ ہماری زندگی میں ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے۔آپ نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا لیں، نیند مناسب مقدار میں لیں اور روزانہ پابندی کے ساتھ ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کریں۔

رضا مانوی، صدر آئیٹا کرناٹک نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آئیٹا ایک ملک گیر اسو سی ایشن ہے۔پرائمری سے لے کر یونیورسٹی کی سطح کے تمام معلمین اس کے ارکان ہیں۔یہ صرف اساتذہ کی مانگوں کو لے کر چوراہوں پر آنے یا کلاس کا بائیکاٹ کرنے کے لیے نہیں بنی ہے۔ بلکہ تعمیر ملک و ملت میں اساتذہ کے رول کو مثبت انداز میں پیش کرنے اور ان کے مسائل سمجھنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ڈاکٹر بے نظیر بیگ صاحبہ، فاؤنڈر سکریٹری،رضا ایجوکیشن سوسائٹی، نے آئیٹا کے اس اقدام کی ستائش کی پروگرام کی شروعات مظہر یحییٰ کی تلاوت قرآن سے ہوئی، صبیحہ نے اظہارِ تشکر کیا اور محبوب الحق نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...