بھٹکل میں کورونا کے 12 معاملات سامنے آنے کے بعد مدینہ کالونی کو کیا گیا سیلڈ؛ سواریوں کی آمد ورفت پر مکمل پابندی؛ کس کس کی آئی پوزیٹو رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2020, 4:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز)  ایک ساتھ کورونا کے 12 پوزیٹو معاملات سامنے آنے کے بعد پولس نے فوری طور پر  پورے مدینہ کالونی کو سیلڈ کردیا ہے، تینگنگونڈی کراس پر ہی پولس بس کو تعینات کرتے ہوئے سڑک   کے اطراف لکڑی باندھ دی گئی ہے اور کسی کو بھی اندر داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ اس راستے پر نہ صرف  اجازت  نامہ (پاس ) والی سواریاں بلکہ  ایک ایمبولنس کو بھی جانےسے روکے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔ تینگنگونڈی کراس سمیت اندرونی راستوں پر جگہ جگہ پولس تعینات ہے اور پورے علاقے  کو  بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے  بتایا کہ  تازہ معاملہ  سامنے آنےکے بعد مدینہ کالونی، جامعہ آباد روڈ کڑی مشین کراس، نوائط کالونی کراس، جالی روڈ کراس، کے ایچ بی روڈ، کوگتی جانے والا روڈ اور عثمانیہ کراس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔  فی الحال شہر میں  خاموشی چھائی ہوئی ہے اور راستے سنسان نظر آرہے ہیں۔ خبر ملی ہے کہ  حالات کا جائزہ لینے کاروار سے ایس پی شیوپرکاش دیوراج بھی بھٹکل پہنچ چکے ہیں اور سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔

کس کس کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹو:   ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آج جمعہ کو جن 12 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، اُس میں  مدینہ کالونی کے  چھ  لوگ  ہیں جس میں  ایک  پڑوسی خاتون بھی ہے، تین کا تعلق کوگتی،   ایک کا تعلق نوائط کالونی نیشنل ہائی وے، اور مزید   ایک کا تعلق کے ایچ بی کالونی سے ہے۔ پتہ چلا ہے کہ 12 میں دو  حاملہ خواتین    ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مریضہ نمبر 739 اپریل 20 کو  مینگلورفرسٹ نیورو اسپتال میں اپنی پانچ ماہ کی بچی (نمبر 747)  کو سخت بیمار ہونے کی وجہ سے  دکھانے لے کر گئی تھی، اس کے ساتھ اس کا شوہر (مریض نمبر 743) بھی تھا، تینوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔اسی طرح  مریضہ نمبر 739 کے نانا (عمر 83سال، مریض نمبر 746)، نانی (عمر 75 سال، مریضہ نمبر 744)، مریض نمبر 743 کے60 سالہ  والد،  23 سالہ پڑوسی  خاتون،18 سالہ اور 22 سالہ دو سہلیاں،39 سالہ خالہ اور اس کی گیارہ سالہ لڑکی سمیت ایک تین سال کی بچی کی بھی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جب 18 سالہ لڑکی کی رپورٹ 5 مئی کو کورونا پوزیٹو آئی تھی تو  فوری طور پر اسکے رابطے میں آنے والے 47  لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، اسی طرح دو لوگوں کو سرکاری اسپتال اور تین لوگوں کو انجمن ہوسٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا اور اُنہیں گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اسی طرح دیگر تمام لوگوں کو بھی اپنے اپنے گھروں میں سختی کے ساتھ کورنٹائن میں رہنے  کا حکم دیا گیا تھا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

مینگلور: کورونا کا پھر زبردست اچھال، 196کیس نکلے پوزیٹیو۔ اڈپی میں 41نئے معاملات؛ دونوں اضلاع میں 6 کی موت

آج بھی جنوبی کینرا میں کورونا نے اپنا قہر ڈھایا جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں 196معاملے پوزیٹیو نکلے ہیں۔جبکہ  ایک ہی دن میں 5افرادموت کا شکار ہوگئے جس کے ساتھ ضلع میں مرنے والوں کی تعداد46ہوگئی ہے۔

اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے 13 معاملات؛ بھٹکل میں تین کی رپورٹ پوزیٹیو؛ ایک شخص کی موت

اُترکنڑا میں آج کورونا کے 13 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں تین بھٹکل سے  ہیں۔ اس دوران بھٹکل میں ایک 67 سالہ شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے جن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ اُن کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

اڈپی ضلع میں 90پوزیٹیو معاملات۔کورو نا سے ہوئی چوتھی موت۔ کچھ ہوٹل کیے گئے سیل ڈاؤن۔کنداپور میں دوپہر 2بجے سے لاک ڈاؤن

اڈپی ضلع میں کل سنیچر کے دن جملہ 90افراد کی کووِڈ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔اسے ضلع میں پھر سے اچانک کورونا وباء کے اچھال کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اس طرح ضلع میں اب تک متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,567ہوگئی ہے۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرا میں بگڑتی صورتحال۔ ایک ہی دن میں 186افراد نکلے پوزیٹیو۔عوام کے علاوہ پولیس اہلکار بھی ہورہے ہیں کورونا کا شکار

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کی صورتحالانتہائی بھیانک صورت اختیار کرگئی ہے جس کا اشارہ 11جولائی کے اعداد وشمار سے مل رہا ہے جہاں ایک ہی دن میں 186افراد کی رپورٹ پوزیٹیونکلی ہے۔