بنگلورو میں آوارہ کتوں کی وجہ سے عوام پریشان،بی بی ایم پی قابو پانے میں نا کام رواں سال10ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کے حملہ میں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 30th July 2022, 2:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍جولائی(ایس او نیوز) بنگلورو شہرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے معا ملات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے،گزشتہ تین سال سے ابتک شہر  بنگلور میں 52ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو ئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال2020کے دوران آوارہ کتوں کے حملہ سے بری طرح زخمی عورت فوت ہو چکی تھی۔ اس کے علاوہ طلبہ اور عمر رسیدہ افراد پر آوارہ کتوں کے حملہ کے واقعات کو عوام ابھی تک نہیں بھلاپائے ہیں۔بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے مطابق بنگلور شہر میں 3لاکھ سے زائد آوارہ کتے موجود ہیں،کتوں کے حملوں پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات کئے جانے کے باوجود کو ئی فائدہ دکھائی نہیں دیا ہے۔

جنوری2022سے ابتک تقریباً10ہزار افراد پر آوارہ کتوں نے حملہ کرتے ہو ئے زخمی کیا ہے۔جنوری کے ماہ میں 1,677،فروری میں 1,135، مارچ1,600، اپریل کے دوران1,677،مئی کے ماہ میں 1,851،جون کے ماہ میں 1,140اور جو لائی کے ماہ میں ابتک483 افراد کو آوارہ کتوں نے حملہ کرتے ہو ئے زخمی کیا ہے۔گزشتہ تین سالوں سے سلیکان سٹی میں 50ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کے حملہ کا شکار ہو ئے ہیں۔بتا یا جا تا ہے کہ روزانہ شہر میں 70سے زائد افراد آوارہ کتوں کے حملہ سے زخمی ہو رہے ہیں۔شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باوجود ان پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کرنے میں بی بی ایم پی نا کام دکھائی دے رہی ہے،جس کی وجہ سے رات دیر گھروں کو لوٹنے والے افراد کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اور کئی افراد کتوں کے حملہ سے ڈر کر رات کے اوقات میں مکانوں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ بی بی ایم پی کو چاہئے کہ وہ شہر میں آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات فوری کرے اور عوام کے دلوں میں جو ڈر وخوف پیدا ہو چکا ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...