بھٹکل میں آوارہ کتوں کے حملے جاری؛ تازہ حملے میں ایک شخص بری طرح زخمی، مینگلور منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2019, 10:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں آوارہ کتوں کے حملوں کا سلسلہ رُکتا نظر نہیں آرہا ہے،   گذشتہ دنوں مُنڈلی میں  چار لوگوں پر  حملے ہوئے تھے جس میں ایک عمر رسیدہ خاتون  کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور تین دیگر شدید زخمی ہوئے تھے، اب پھر ایک تازہ حملہ  سامنے آیا ہے جس میں ایک پاگل کتے نے  ایک سوئے  ہوئے شخص پر حملہ کرتے ہوئے اُس کا چہرہ  نوچنے کی کوشش کی ہے۔

اطلاع کے مطابق  بھٹکل مُنڈلی کا  رہنے والا  دُرگپا نائک (67) رات کے اوقات میں کافی عرصہ سے  بھٹکل کے اولڈ بس اسٹائند پر واقع  دکانوں اور باکڑوں کے باہر سوتا ہے، لیکن   جمعرات کو  اُسے دکانوں کے باہر سونا مہنگا پڑ گیا کیونکہ گہری نیند کی حالت  میں اُس پر ایک پاگل کتے نے حملہ کردیا۔  بتایا گیا ہے کہ کتے نے اس کے چہرے کو نوچ کھانے کی کوشش کی ، جس سے  دُرگپا بری طرح زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے  مزید علاج کے لئے مینگلور روانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مُنڈلی میں اس سے قبل ایک پاگل کتے نے   ایک عمر رسیدہ خاتون   کا بھی چہرہ ہی نوچ کھایا تھا،  عورت کا چہرہ  اتنی بری طرح  نوچا گیا تھا کہ اُس کی  ناک اور منہ کا پورا حصہ جسم سے الگ ہوگیا تھا، اسی کے نتیجے میں اُس کی جان بچائی نہیں جاسکی تھی اور وہ مینگلور میں اگلے روز انتقال کر گئی تھی، اس بار بھی کتے نے  چہرے پر ہی حملہ کیا ہے، مگر غالباً دُرگپا  فوری طور پر کتے کو  بھگانے میں کامیاب ہوگیا جس کی وجہ سے  اُس کا گوشت  چہرے پر سے الگ نہیں ہوا۔ مگر  بتایا گیا ہے کہ دُرگپا بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔

بھٹکل میں آوارہ اور پاگل کتوں کے مسلسل حملوں سے شہریوں میں   خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام میونسپالٹی حکام  پر زور دے رہے ہیں کہ ان کتوں کو ٹھکانے لگانے  کے تعلق سے   کاروائی کی جائے  اور عوام کو  راحت دلائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔