بنگلورو: آوارہ کتوں کاحملہ۔ شدید زخمی لڑکااسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2022, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 3؍اکتوبر(ایس او  نیوز)شہر بنگلورو میں 8سالہ لڑکے پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا۔ اطلاع کے مطابق شہر کے ہوراماؤ کے قریب راجنا لے آؤٹ میں 5کتوں کے ایک گروہ نے کوپل سے تعلق رکھنے والے مزدور کے لڑکے یشونت پر حملہ کردیا۔حملہ میں گردن سمیت جسم کے دیگر 10سے زیادہ حصوں پر زخم آئے ہیں۔ مزید علاج کیلئے لڑکے کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا جاتاہے کہ اتوار کو اسکول میں گاندھی جینتی پروگرام میں شرکت کے بعد یشونت 11.30بجے گھر واپس ہورہاتھا کہ کتوں نے حملہ کردیا،یشونت کی چیخ وپکار کے بعد مقامی افراد نے اسے بچاکر اسپتال میں داخل کیا۔لڑکے کے والد ایرنا کو اطلاع ملتے ہی وہ فوراً پہنچا اور لڑکے کواسپتال لے گیا۔

اس سلسلے میں بی بی ایم پی کے شعبہ مویشی پالن کے جوائنٹ ڈائرکٹر،روی کمار نے بتایا کہ اس حملہ کی انہیں اطلاع نہیں ہے۔ تاہم کارپوریشن کے قوانین کے مطابق لڑکے کے علاج کیلئے خرچ کی گئی رقم اور معاوضہ کو اداکیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔