’کالا جادو جیسی باتیں کر کے ملک کو بھٹکانا بند کیجئے‘ پی ایم مودی پر راہل-پرینکا کا جوابی حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2022, 1:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11؍اگست  (ایس او نیوز؍ایجنسی)  انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے 5 اگست کو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف سیاہ لباس میں ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کے بعد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جوابی حملہ بولا ہے۔ کانگریس لیڈران نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ ادھر ادھر کی باتیں کر کے ملک کو بھٹکانا بند کریں اور اپنے عہدے کو وقار کو نہ گرائیں۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’وزیر اعظم کو مہنگائی نظر نہیں آتی؟ بے روزگاری نظر نہیں آتی؟ اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کے لئے ’کالا جادو‘ جیجسی توہم پرستی کی باتیں کر کے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار گرانا اور ملک کو بھٹکانا بند کیجئے، پردھان منتری جی۔ عوام کے مسائل کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔‘‘

قبل ازیں پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آپ ادھر اُدھر کی بات نہ کریں، یہ بتائیں کہ مہنگائی بڑھا کر کیوں لوٹا۔ عام کو کالے کپڑوں سے گلا نہیں، آپ کی رہبری پر سوال ہے۔‘‘

دریں اثنا، کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بھی کالے کپڑوں میں وزیر اعظم مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شدید حملہ بولا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، "وہ کالا دھن لانے کے لیے تو کچھ نہیں کر سکے، اب کالے کپڑوں کے حوال سے بے معنی بات کر رہے ہیں۔ ملک چاہتا ہے کہ وزیر اعظم ان کے مسائل پر بات کریں لیکن ’جملا جیوی‘ کچھ بھی بولتے رہتے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانی پت میں رفائنری کے انڈین آئل 2جی ایتھنال پلانٹ کا افتتاح کیا، اسی دوران انہوں نے کانگریس لیڈران کے سیاہ کپڑے پہن کر احتجاج کرنے پر طنز کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ’’یہ لوگ سوچتے ہیں کہ کالے کپڑے پہننے سے مایوسی کا دور ختم ہو جائے ھگا۔ وہ کچھ بھی کر لیں عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر پائیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...