بھٹکل سرکاری اسپتال میڈیکل آفیسر کو پریشان کرنا بند کریں : ناگریک ویدیکے کا اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th September 2019, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)سرکاری اسپتال بہتر ی کی طرف رواں ہے ، ڈاکٹر سویتا کامت سرکاری اسپتال میں میڈیکل آفیسر کےطور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ سدھار آیا ہے، ایسے میں چند مفاد پرست مسائل کو پیدا کرنےکی کوشش کررہے ہیں،  عوامی مفاد کے پیش نظر ایسی کارستانیوں پر روک لگاتےہوئے اسپتال کے سدھار میں تعاون کرنے کا مطالبہ لےکر ناگریک ویدیکے بھٹکل کی طر ف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا گیا۔

اسپتال میں اسٹاف نرسوں کی قلت ہے، اسی بہانے 15دن پہلے میڈیکل آفیسر کو لےکر مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں ، عملے اور نرسوں کاتقرر کرنے والے افراد عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ، صحیح وقت پر ڈیوٹی کی حاضری نہیں دیتے ، جن کی وجہ سے اندرونی مریضوں کو دوائیاں تقسیم کرنے جیسے کاموں میں پریشانی دیکھی گئی ہے ، اسپتال کے حالات سے بیزار ہوکر ڈاکٹر سویتا کامت اپنے عہدے سے استعفیٰ دینےکی خبر  گردش میں ہے، اسپتال کی بہتری  و ترقی کے لئے بھٹکل کے ادارے اور عوام تعاون کرتے رہے ہیں، ڈاکٹر سویتا کامت میڈیکل آفیسر ہونے کے بعد عوامی تعاون میں اضافہ ہواہے ، سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے، اسپتال کی مزید بہتری ہونا باقی ہے ، ایسے وقت میڈیکل آفیسر کو ہراساں کئے جانے پر روک لگائیں ۔ معاملے کے متعلق اے سی جانچ کریں اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اے سی ساجد ملانے میمورنڈم وصول کیا۔ ناگریک ویدیکے کے اعزازی صدر وکیل دتاتریا نائک، دیاویا نائک، ایرانائک، وی آر نائک، شری دھر نائک، ناگیش دیواڑیگا، پاسکل گومس وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...