پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی وزیراعظم مودی سے اقلیتوں پر بڑھتے مظالم کو روکنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2019, 6:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 27/مئی (پریس ریلیز) پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے وزیر اعظم نریند مودی سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اقلیتوں پر بڑھتے مظالم پر قدغن لگا کر سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اپنے وعدے پر عمل کریں۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد متعدد ریاستوں سے ہندوتوا لوگوں کے ذریعہ اقلیتوں پر حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں۔مدھیہ پردیش کے سیونی علاقے میں کچھ گورکشکوں نے بیف لے جانے کے جھوٹے الزام میں ایک مسلم جوڑے سمیت تین افراد کو بڑی بے رحمی سے پیٹا۔ ہریانہ کے گروگرام میں ایک مسلم نوجوان کو اپنے سر سے ٹوپی اتارنے اور جے شری رام بولنے پر مجبور کیا گیا۔جموں کشمیر کے چیناب وادی میں گورکشکوں نے ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔بہار کے بیگوسرائے میں ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ اس طرح ملک کے مختلف حصوں سے فرقہ وارانہ تناؤ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

اپنی پارٹی کو ملی بڑی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ’مضبوط اور جامع ہندوستان‘ کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اقلیتوں کے اندر سے خوف کو ختم کرنے کی بھی بات کی ہے۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس قسم کے حملوں کے پیچھے انہی کی پارٹی کے لوگ شامل ہیں۔ اگر مودی اپنے وعدوں کو لے کر سنجیدہ ہیں، تو انہیں ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانا چاہئے۔

محمد علی جناح نے یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان پیدا کیا گیا خوف صرف اسی صورت میں نکالا جا سکتا ہے کہ انہیں سماجی تحفظ کی ضمانت دی جائے،تشدد پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور مظلوموں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔