بیلگام لوک سبھا کے ضمنی انتخابات : رمیش جارکی ہولی کے حمایتیوں نے ڈی کے شیوکمار کی سکیورٹی کا رپر پھینکی چپل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2021, 8:20 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلگام:29؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)بیلگام لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کےپرچہ نامزدگی میں شامل ہونے ضلع کو پہنچے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کا ایک طرف کانگریس کارکنان نےپرتپاک استقبال کیا تو دوسری طرف رمیش جارکی ہولی کے حمایتیوں نے سیاہ جھنڈے لہراتےہوئے ، سکیورٹی سواری پر چپل پھینک کر اپنی برہمی کا اظہارکیا۔

اتوار کی سہ پہر تین بجے کے قریب بنگلورو سے بیلگام کے سامبرا ہوائی اڈے پر اترے ڈی کے شیوکمار کو کانگریس کارکنان نے رکن اسمبلی لکشمی ہیبالکر کی قیادت میں بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اسی دوران رمیش جارکی ہولی کے حمایتیوں نے  کانگریس لیڈر  ڈی کے شیوکمار کے محافظ دستہ کی ایک کار پر چپل پھینکا۔

بیلگام کے سامبرا ہوائی اڈے کے ایک طرف کانگریسی کارکنان تو دوسری طرف رمیش جارکی ہولی کے حمایتی بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران کچھ شرپسندوں نے کار پر چپل پھینکا تو کانگریس کے کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ دونوں طرف بڑی تعداد میں جمع بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پولس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولس کی زائد فورس  تعینات کی گئی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جس کار پر چپل پھینکاگیا تھا اس کے  گلاس  کو نقصان پہنچا ہے۔ پولس نے چپل پھینکنے والے فرد کو  فوراً گرفتارکرلیا ہے۔ واقعہ  کو لےکر ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ سیاست میں جئے جئے بولنا، پھولوں کا ہار پہنانا، احتجاج کرنا ، انڈے پھینکنا ، پتھر پھینکنا سب ہوتارہتاہے۔ میں جب آرہاتھاتو کیاہوامجھے کچھ پتہ نہیں ہے۔ جو کچھ بھی ہواہے میں اس کو ایک کھیل سمجھتا ہوں اور اسی جذبے سے اس کو قبول کرتاہوں۔ بیلگام میں کیا کچھ ہورہاہے عوام دیکھ رہے ہیں۔ ہم یہاں انتخابات کے لئے آئے ہیں۔ پرامن طورپر انتخابات کریں گے اور چلے جائیں گے۔ ایسے ہیرے موتی بی جےپی اپنے پاس رکھ لے۔ وہ جو بھی کریں گے اس سےہمارے لئے فائدہ ہی ہوگا۔

میرے استقبال کا شکریہ :بیلگام ضلع میں رمیش جارکی ہولی کے حمایتیوں  نے  میرا استقبال کیا،  اس  بات پر میں ان کا  شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کے استقبال سے میری قوت میں اضافہ ہواہے۔ اسی دوران انہوں نے  مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ  کیسا احتجاج کررہے ہیں ایسا کونساکارنامہ انجام دیا گیا ہے کہ احتجاج کی ضرورت پیش آئی ؟

بہترین امیدوار:سریش انگڑی کی اچانک موت واقع ہونے سے بیلگام لوک سبھا حلقہ کا ضمنی انتخاب ہورہاہے۔ ضمنی انتخابات میں کانگریس متحد ہوکر مضبوطی سے کام کرے گی۔ ہم سب نے متفقہ طورپر ایک ہی امیدوار کا نام پیش کیاتھا ، ستیش جارکی ہولی کو بیلگام کے  عوام  کا مکمل ساتھ ہوگا۔ ستیش جارکی ہولی ایک بہترین  امیدوار ہیں ، وہ سب کے ساتھ مل جل کر رہتے  ہیں۔وہ ایک سادہ  اور سنجیدہ امیدوار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بی جےپی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جےپی کے 25امیدوار ہیں ، لیکن ریاست کے کسی بھی سلگتے مسائل کے خلاف عوام کی حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے  ۔ ڈی کے شیوکمار نے   بی جےپی پر  اپنے وعدوں سے بے وفائی کرنے کا الزام لگایا۔ کرونا کے زمانے میں بی جے پی کی حکومت نے کہاتھا کہ وہ مصیبت زدوں کی مدد کرے گی۔ لیکن  آٹوڈرائیوروں ، دھوبی ، جولاہے سمیت کسی کو بھی ایک پیسہ تک نہیں دیا۔ 15لاکھ روپئے ہرایک کے اکاؤنٹ میں جمع کرنےکی بات کہی تھی وہ بھی نہیں ہوا۔ پکوان گیس  کی قیمت 900روپئے تک پہنچ گئی، پٹرول اور  ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے خواتین سمیت ہرکوئی پریشان ہے۔

ڈی کے شیوکمار کے مطابق   بیلگام لوک سبھا حلقہ سے جب کانگریس امیدوار ستیش جارکی ہولی اپناپرچہ نامزدگی داخل کریں گے تو اس وقت حزب مخالف لیڈر سدرامیا ، ایم بی پاٹل ، آر وی دیش پانڈے سمیت کئی دیگر  لیڈران شریک ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...