ٹیپو سلطان کاامیج اسٹیٹس رکھنے پرمہاراشٹرا کے کولہاپور میں گڑبڑ اور کشیدگی، پولیس کا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:33 AM | ملکی خبریں |

کولہاپور،8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی )  مہاراشٹرا کے کولہاپور میں پولیس نے چہارشنبہ کے دن سینکڑوں احتجاجیوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج کے مدنظر کولہاپور میں جمعرات تک انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

مغربی مہاراشٹرا کے اِس شہر میں اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس(ایس ڈی آر ایف) کے جوان تعینات کردیئے گئے۔ مزید فورس ستارا سے طلب کی گئی۔ 19 جون تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

ضلع کلکٹر کولہاپور راہول ریکھاوار نے کہا کہ صورتِ حال قابو میں ہے۔ صدر مہاراشٹرا پردیش کانگریس نانا پٹولے نے  فنڈنویس کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

آئی اے این ایس کے بموجب سابق شاہی شہر کولہاپور میں بعض ہندو تنظیموں کی جانب سے مغل شہنشاہ اورنگ زیب اور میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی مبینہ ستائش کے خلاف احتجاج اور بند کی اپیلوں کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔

پولیس نے ہلکی لاٹھی چارج اور اشک آور گیاس کا سہارا لیا کیوں ہجوم نے سیکورٹی فورسس پر حملہ کردیا، سنگ باری کی، کچھ گاڑیوں کو الٹ دیا اور مقامی دکانداروں سے زبردستی دکانات بند کرائیں۔

ایک مقام پر پولیس کو احتجاجیوں کا تعاقب کرتے اورلاٹھی چارج کرتے اور بعد ازاں انہیں حراست میں لیتے دیکھا گیا۔ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے او رڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈنویس کی صورت حال پر قریبی نظر ہے۔

شہر میں سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا اور مقامی انتظامیہ کو صورت حال کو قابو میں کرنے اور ترجیحی اساس پر کولہاپور میں امن بحال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شنڈے نے کہا میں مقامی حکام سے مسلسل ربط میں ہوں۔ میں لوگوں سے صبر و تحمل برتنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ ہم کولہاپور میں نظم و ضبط کی برقراری کو یقینی بنائیں گے۔

فنڈنویس نے کہا کہ ہم لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم اورنگ زیب کی مدح سرائی کو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ریاست ہے۔“

کابینی وزراء دیپک کیسرکر اور شمبھوراج دیسائی نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی عمداً کوششیں کررہے ہیں اور انتباہ دیا کہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپوزیشن نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار اور شیوسینا (یوبی ٹی) کے ترجمان اعلیٰ سنجے راؤت، ایم پی اور کانگریس قائدین نے شہر میں نظم و ضبط کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور وہاں بحالی امن کے لیے فوری اقدامات کرنے کیا مطالبہ کیا۔

راوت نے شنڈے۔فنڈنویس حکومت سے سوال کیا کہ امن و امان کو درہم کرنے کے پس پردہ کون ہیں۔ ان کی حکومت میں کوئی بھی اورنگ زیب کی قصیدہ خوانی کرنے کی ہمت کیسے کرسکتا ہے۔

انہوں نے دیگر ریاستوں کی طرح یہاں بھی جذبات کے استحصال کی سازش کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

کئی ہندو گروپس اور تنظیموں نے حالیہ کچھ دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر اور احمد نگر میں پوسٹرس لہراکر اور یکا دکا دیگر واقعات میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی مبینہ ستائش کے خلاف احتجاجاً ”کولہاپور بند“ کا اعلان کیا۔ دریں اثناء کولہاپور بالخصوص حساس علاقوں میں سخت پولیس سیکورٹی کو تعینات کیا گیا۔ دیگر فورسس کو بھی چوکس رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...