بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے غوثیہ اسٹریٹ میں پینے کے پانی کا پلانٹ؛قاضی صاحبان کے ہاتھوں رکھا گیا سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th March 2019, 12:11 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 9/مارچ (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے آج یہاں غوثیہ اسٹریٹ میں ڈرینکنگ واٹر پلانٹ کے لئے  بھٹکل کے  قاضی صاحبان کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا، اس موقع پر عمائدین قوم سمیت شہر کے کافی نوجوان  موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ  شہر میں بعض بینکوں کی جانب سے پینے کے پانی کا پلانٹ  قائم کیا گیا ہے جو   ظاہر ہے مسلمانوں کے لئے وہ پانی پینا جائز نہیں ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے  ہم نے شہر کے اہم علاقوں میں ایسے واٹر پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جس کے لئے فیڈریشن کی جانب سے  گلف کی مختلف جماعتوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ غوثیہ اسٹریٹ میں ڈرینکنگ واٹر پلانٹ قائم کرنے کے لئے  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ الشرقیہ (سعودی عربیہ) نے  مکمل ذمہ داری لی اور اُن ہی کے تعاون سے یہاں اب کام شروع کیا گیا  ہے ، توقع ہے کہ یکم اپریل کو  اس پلانٹ کا افتتاح ہوگا۔ امتیاز نے بتایا کہ اس واٹر پلانٹ سے نہ صرف غوثیہ اسٹریٹ بلکہ پڑوسی علاقہ منڈلی، نستار  سمیت  دیگر اطراف کے علاقوں کے عوام بھی فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

امتیاز نے بتایا کہ  غوثیہ اسٹریٹ میں  پمپنگ اسٹیشن  کی وجہ سے یہاں کے سینکڑوں کنویں خراب ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو پینے کے پانی  کے لئے سب سے زیادہ پریشانی ہورہی تھی، اسی کو دیکھتے ہوئے  یہاں یہ پلانٹ سب سے پہلے قائم کیا جارہا ہے۔امتیاز نے مزید بتایا کہ  پینے کے پانی کے اس پلانٹ کے لئے  بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ بھی یہی چاہتی تھی کہ غوثیہ اسٹریٹ میں چونکہ پینے کے  پانی کا سنگین مسئلہ ہے، اس لئے  اُن کی رقم سے سب سے پہلے یہاں یہ پلانٹ قائم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم  انشاء اللہ پھول بازار، مخدوم کالونی مین روڈ،  آزاد نگر (جالی روڈ) اور مدینہ کالونی میں بھی ہم نے اسی طرح کا پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پینے کے پانی کے اس پلانٹ سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی فائدہ اُٹھاسکیں، اس لئے ہم  سبھی علاقوں میں ایسی جگہوں کا انتخاب کررہے ہیں  جہاں سے دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔ جناب امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ اس پروجکٹ کے لئے گلف کی مختلف جماعتوں سے تعاون طلب کیا گیا ہے اور اکثر جماعتوں کی جانب سے مثبت  جواب ملا ہے ، اس لئے ہمیں توقع ہے کہ گلف کی ہماری جماعتیں اس کام کے لئے بڑھ چڑھ کر ہمارا تعاون فرمائیں گے اور اس کارخیر میں  ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے۔  غوثیہ اسٹریٹ میں غوثیہ مسجد کے احاطے میں ہی مسجد کمیٹی نے اس پلانٹ کو تعمیر کرنے کے لئے جگہ فراہم کی  ہے، جس کے لئے فیڈریشن نے مسجد کمیٹی اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

غوثیہ اسٹریٹ میں پینے کے پانی کے اس پلانٹ  کی  سنگ بنیاد تقریب میں  قاضی صاحبان مولانا محمد اقبال مُلا ندوی، مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مولانا  عبدالعلیم قاسمی، مولانا الیاس جاکٹی ندوی،  بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے سابق صدر جناب محمد صادق پلّور، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل  سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے، جنہوں نے فیڈریشن کے اس اہم اقدام کی بھرپور سراہنا کی اور  نوجوانوں کو ایسے ہی سماجی کاموں میں مزید بڑھ چڑھ کر آگے بڑھنے کی صلاح دی۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ،  سابق جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی و دیگر سرگرم اراکین بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔