بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس سے اب بھی ہاتھ ملانے کو تیار ہے ’آپ‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 9:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آپ نے بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں کانگریس سے اتحاد کرنے کی ہفتہ کو دوبارہ پیشکش کی ہے۔پارٹی نے حالانکہ اس بار اتحاد کے فارمولے سے پنجاب کی مانگ کو ہٹا لیا ہے۔آپ کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہاکہ مودی اور شاہ کی جوڑی ملک کے لئے خطرناک ہے۔اسے روکنے کے لئے آپ تمام بی جے پی مخالف تنظیموں کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے، اگر کانگریس چاہے تو مودی اور شاہ کی جوڑی کو 18 سیٹوں (ہریانہ، دہلی اور چندی گڑھ) پر شکست دی جا سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ آپ ابھی تک پنجاب، ہریانہ اور دہلی کی 33 سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ اتحاد کی پہل کر رہی تھی۔آپ نے جمعہ کو ہریانہ میں جن نائک جنتا پارٹی (ججپا) کے ساتھ اتحاد کا رسمی اعلان کیا تھا جبکہ کانگریس نے صرف دہلی میں آپ کے ساتھ اتحادکرنے کی مجبوری کو واضح کر دیا تھا۔ اس کے بعد سسودیا نے اتحاد کو لے کر آپ کے رخ کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کے لیے خطرہ بن چکی شاہ مودی کی جوڑی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے کانگریس سمیت دیگر بی جے پی مخالف جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہآپ نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اتحاد کی پہل کی ہے۔سسودیا نے کہاکہ یہ کانگریس کو طے کرنا ہے کہ اس وقت مودی اور شاہ کی جوڑی کو ہرانے کو ترجیح دینا ہے یا زیادہ سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ریکارڈ بنانا ہے۔انہوں نے حالانکہ اتحاد میں تاخیر کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...