بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج میں سائنس و ٹکنالوجی نمائشی ماڈلس مقابلہ فسٹ’اسٹم 19‘ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st October 2019, 5:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم ؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے تحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ عرف انجمن انجینرنگ کالج  بھٹکل میں 30ستمبر 2019بروز پیر کو  منعقدہ ایک روزہ سائنس و ٹکنالوجی نمائشی ماڈلس مقابلہ فسٹ’اسٹم 19 کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں تین ساحلی اضلاع کے  400سے زائد طلبا وطالبات نے شرکت کی اور مقابلے کو کامیاب بنایا۔

اترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا اضلاع کے مختلف کالجوں کے طلبا وطالبات نے فسٹ میں شرکت کرتے ہوئے  فزکس ، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی پر مشتمل ماڈلس پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے ماڈلس کی مکمل معلومات فراہم کی۔ اسی طرح رسمی و غیر رسمی توانائی کے وسائل کو بھی فسٹ میں پیش کیاگیا۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے فسٹ تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحاق  شاہ بندری، کالج بورڈ سکریٹری ابوبکر قاسمجی ، اسکول بورڈ سکریٹری آصف دامودی ، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز، جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ، پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی ، نائب پرنسپال ڈاکٹر پال چندر ، اسٹوڈنٹس سکریٹری صدیق شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...