جنگی جہاز’وکرم آدتیہ‘ میں بھاپ کی پائپ لائن پھٹنے سے لگی تھی آگ۔کاروار بحری اڈے پر سخت حفاظتی اقدامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th April 2019, 12:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،28/اپریل (ایس اونیوز) طیار ہ بردار جنگی بحری جہاز وکرم آدتیہ میں جوآگ لگی تھی اور جسے بجھانے کے دوران لیفٹیننٹ کمانڈر دھرمیندرا سنگھ چوہان (30سال) کی موت واقع ہوگئی تھی اس کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ یہ آگ جہاز کے انجن روم میں بھاپ کی پائپ لائن کے اندر دھماکہ ہونے سے لگی تھی۔

یاد رہے کہ کاروار کے بحری اڈے آئی این ایس کدمبا کے احاطے میں داخل ہوتے وقت وکر م آدتیہ نامی جہاز میں آگ لگی تھی جس میں بحریہ کے آفیسر چوہان کی ہلاکت کے علاوہ دیگر 9افراد زخمی ہوگئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ بھاپ کی پائپ لائن میں دھماکے نے انجن روم کے ایندھن والے پائپ کو نقصان پہنچایا  جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آفیسر چوہان جب آگ بجھانے کی کوشش میں دھویں سے بھرے ہوئے انجن روم میں داخل ہوئے تووہ گرم بھاپ کے ایک بہت ہی تیز فوارے کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔جیسے سے ہی ایندھن پائپ میں آگ لگنے کی بات معلوم ہوئی تو آگ بجھانے والے عملے نے فوری طور پر ایندھن کی سپلائی منقطع کردی جس سے مزید نقصان سے جہاز کو محفوظ رکھا جاسکا۔اس کے علاوہ انجن روم میں آگ بجھانے کا جو خودکار نظام ہے اس نے بھی کام کرنا شروع کردیا اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔معلوم ہو اہے کہ جس وقت آگ لگی تھی، اس وقت جہاز میں 1,300افراد موجود تھے۔بحریہ کے آفیسرچوہان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گرم بھاپ سے جسم کا حصہ بہت بری طرح جھلس گیا تھا۔نعش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے خصوصی ہوائی جہاز میں گوا سے اندور لے جایا گیاپھر وہاں سے چوہان کے آبائی گاؤں رتلام لے جاکر آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔اس حادثے کا دردناک پہلو یہ ہے کہ مہلوک آفیسر چوہان کی شادی کرونا سنگھ نامی ایک پروفیسر سے گزشتہ مہینے یعنی 10مارچ کو ہی ہوئی تھی۔بحریہ کے دیگر 9افراد جو زخمی ہوئے تھے ان میں سے 6کی حالت علاج کے بعد بہتر ہونے کی خبر ہے

    اس جنگی جہاز پر جملہ 21عرشے(ڈیکس)ہیں، جن میں سے تیسرے عرشے پر آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔اس حادثے کی جانچ کے لئے ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دیا گیا ہے اور دہلی سے روانہ ہونے والے اس تحقیقاتی ٹیم کے افسران سنیچر کو دیر رات کاروار پہنچ گئے ہیں۔اتوار کی صبح سے تحقیقات شروع کیے جانے کی توقع ہے۔تحقیقاتی ٹیم اس بات کا بھی فیصلہ کرے گی کہ یہ طیارہ بردار جہازیکم مئی سے کاروار اور گوا کے سمندر میں ہونے والی فرانس کی نیوی کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے قابل ہے یا نہیں۔ 

    وکرم آدتیہ جہاز پرآتشزدگی کے واقعے کے بعد کاروار کے بحری اڈے آئی این ایس کدمبا پر حفاظتی انتظامات بہت ہی سخت کردئے گئے ہیں اور ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کی آمد ورفت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔