کیا ریاستوں کیلئے جرمانہ”جاں سے زیادہ“ ہے؟گڈکری گجرات کی طرح کرناٹک میں بھی نئے ٹرافک جرمانوں میں تخفیف کرنے ایڈی یورپا کی محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2019, 10:48 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) ریاستوں میں موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے جاری بحث ومباحثہ کے بیچ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں اور انھیں اس کے تعلق سے پریشانی نہیں ہے -گڈکری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن لوگوں کی زندگی محفوظ ہونی چاہئے -ٹریفک جرمانہ کی رقم بڑھانے پر انہوں نے کہاکہ یہ آمدنی بڑھانے کی اسکیم نہیں ہے -انہوں نے سوال کیا کہ آپ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی موت سے تشویش میں مبتلا نہیں ہیں -لوگوں کو قانون کا احترام کرنا چاہئے اور ان میں قانون کا خوف بھی ہونا چاہئے -انہوں نے کہاکہ آمدنی بڑھانا حکومت کا مقصد نہیں ہے -اس کا مقصد سڑک کو محفوظ بناناہے اور حادثات کو کم کرنا ہے -انہوں نے سوال کیاکہ کسی کی زندگی سے جرمانہ اہم ہے؟لوگ ضابطہ نہیں توڑیں گے تو جرمانہ نہیں لگے گا -دریں اثناء اوڈیشہ کے وزیرا علیٰ نوین پٹنائک نے کہاہے کہ ریاست میں نئے جرمانہ کے پروویژن کو نافذ کرنے کے لیے لوگوں کو تین ماہ کی مہلت دی جانی چاہئے -بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکمرانی والی ریاست گجرات کے وزیرا علیٰ وجے روپانی نے کہاہے کہ مرکزی ٹریفک جرمانہ کو کم کیاجاناچاہئے اور ریاستی حکومت16ستمبر کو جرمانہ کی نئی شرحوں کا اعلان کرے گی -نئے ٹرافک قوانین اور بھاری جرمانوں سے پریشان عوام کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ایک راحت بخش اطلاع یہ ملی ہے کہ حکومت کرناٹک نے بھی گجرات کے طرز پر ٹرافک قوانین کی خلاف ورزیوں پر لاگو ہونے والے جرمانوں میں بھاری پیمانے پر کمی لانے کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں - مرکزی حکومت کی طرف سے نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق ٹرافک قوانین کی پامالی پر بھاری جرمانوں کا نفاذ کیا گیا- ملک گیر پیمانے پر یکم ستمبر سے یہ قانون لاگو کیا گیا لیکن ملک کی تمام ریاستوں میں اس قانون کے نفاذ کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر برائے بری نقل و حمل نتن گڈکری نے کل یہ اعلان کردیا تھا کہ جرمانے کی شرح متعین کرنے کا اختیار ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا جائے گا- اس اعلان کے فوراً بعد کل گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے اعلان کردیا تھا کہ ان کی ریاست ٹرافک قوانین کی پامالی پر لگنے والے جرمانے میں 90فیصد کمی لائے گی - کرناٹک میں بھی نئے ٹرافک جرمانوں پر عوام کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے علاوہ ریاستی وزیر سری راملو اور دیگر رہنماؤں نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ٹرافک جرمانوں پر نظر ثانی کی جائے- آج وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اس سلسلہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسروں کو طلب کیا او ر ان کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ ریاست میں ٹرافک جرمانوں کو کس حد تک گھٹایا جا سکتا ہے اس کا جائزہ لے کر انہیں پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے- اس میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلا ن کیا کہ ریاست میں گجرات کے طرز پر ٹرافک جرمانوں میں کمی لانے کا فیصلہ لیا گیا ہے - اس سلسلے میں انہوں نے ٹرانسپورٹ محکمے کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ اضافی جرمانوں کی وصولی فوراً روک دی جائے- انہوں نے کہا کہ بعض سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر نیا افزود جرمانہ برقرار رکھا جائے گا البتہ معمولی قسم کی خلاف ورزیوں پر لگنے والے بھاری جرمانے کو گھٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ ٹرافک جرمانوں کے اطلاق کے لئے گجرات ماڈل کاجائزہ لے کرریاست میں بھی وہی لاگو کردیا جائے- نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ نے یہ حکم صادر کیا ہے کہ ریاست میں نئے ٹرافک جرمانوں کو واپس لیا جائے -انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ ریاست میں نئے ٹرافک جرمانوں کی وصولی روک دی جائے اور گجرات حکومت نے جو طریقہ اپنایا ہے اس کا جائزہ لے کر کرناٹک میں بھی اسے لاگو کیا جائے-

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...