کرناٹک میں  میں کورونا مریضوں کی تعداد 9400 تک پہنچ گئی، بنگلورو میں پیر کے دن مزید 126 نئے مریض ، 142 ہلاک 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2020, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جون  (ایس او نیوز)  گزشتہ دو دنوں سے کرناٹک میں اب بنگلورو پوری طرح کورونا وائرس کے گھیرے میں آنے لگا ہے۔ پیر کی شام تک 24 گھنٹوں کے اندر بنگلورو  میں جہاں مزید 126 نئے مریض اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ کلبرگی میں 27 ، وجئے پورہ میں 15 اور اُڈپی میں 14 مریض اور بقیہ 18 اضلاع میں مریض پائے گئے ہیں۔ البتہ 7 اضلاع بیلاری ، رائچور ، منڈیا، بیلگاوی ، ہاسن، شیموگہ ، ہاویری اور چامراج نگر میں کوئی نیا مریض پایا نہیں گیا ہے۔ جبکہ 5 اضلاع کوپل، گدگ ، چکباپور، میسورو اور یادگیر  میں ایک ایک مریض پایا گیا ہے۔ کورگ، منگلورو، کولار اور چترادرگہ میں فی ضلع 2 مریض پائے گئے ہیں۔

 ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 111 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹنے کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 5730 تک پہنچ ہے وہیں پیر کے دن مزید 5 اموات کے بعد کورونا سے ریاست میں فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 142 ہوگئی ہے۔ 

ریاست میں مرض سے متاثر جملہ مریضوں کی تعداد 9400 ہو گئی ہے۔ بنگلورو میں 249 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ان میں 11 افراد بیرونی ممالک سے آئے ہوئے  اور 50 افراد دیگر ریاستوں سے کرناٹک آئے ہوئے لوگ ہیں۔ ائیر پورٹ پر پیر کے دن آنے والے 258 مسافروں کی اسکریننگ کے ساتھ اب تک ائیر پورٹ پر 150571 مسافروں کی کووڈ جانچ کی گئی ہے۔ مریض کے رابطہ میں آنے والے 20756 افراد اور اس کے سکینڈری رابطہ میں آنے والے 14849 افراد سمیت 35605 افراد کی بھی کورونا جانچ کی گئی ہے۔

ریاست میں جملہ 5 لاکھ 15 ہزار 970 افراد کی کورونا جانچ کے بعد 493921 افراد کی رپورٹ منفی اور 9400 افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ پیر کے دن بنگلورو میں 3 ، رام نگر میں 1 اور بیلاری میں ایک مریض فوت ہوا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔