این آئی اے قانون کی موجودہ شکل غیرآئینی چھتیس گڑھ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2020, 11:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری(ایس او نیوز/یواین آئی) چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت نے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کی موجودہ شکل کی آئینی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چہارشنبہ کو چیلنج کیا- کانگریس قیادت والی چھتیس گڑھ حکومت نے این آئی اے ایکٹ کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے -ریاستی حکومت نے عدالت میں دلیل دی ہے کہ این آئی اے قانون کی موجودہ شکل ریاست سے جانچ کا حق چھین لیتی ہے اور مرکز کو صوابدیدی حق دستیاب کرتی ہے -چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ قانون آئین میں درج ریاست کی خود مختاری کے بھی خلاف ہے -چھتیس گڑھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کی موجودہ شکل سے ریاستی پولیس کو تحقیقات کا ملنے والا آئینی حق متاثر ہوتا ہے -قابل غور ہے کہ2008میں جب این آئی اے قانون بنا تھا اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی حکومت تھی- اس وقت قانون بناتے وقت 26/11کے ممبئی حملہ کو بنیاد بنایا گیا تھا- گزشتہ سال اس میں ترمیم کی گئی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...