گوکرن: ریاستی حکومت کی جانب سے   مندر انتظامیہ نگراں کمیٹی کی تشکیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th May 2021, 3:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍ مئی (ایس اؤ نیوز)گوکرن کی مہابلیشور مندر انتظامیہ کمیٹی کے لئے ریاستی حکومت نے 8ممبران کو نامزد کرتے ہوئے  منگل کو حکم نامہ جاری کیا اور کہا ہے کہ فوری طورپر رام چندر پور مٹھ سے اختیار ات لے لئے جائیں۔

مندر انتظامیہ تنازعہ کو لےکر سپریم کورٹ نے 19اپریل کو عبوری فیصلہ سناتے ہوئے کہاتھا کہ موظف سپریم کورٹ جج بی این شری کرشنا کی قیادت میں نگراں کار کمیٹی کی تشکیل کریں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں بی این کرشناصدر ۔ کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر سکریٹری۔ اترکنڑا ضلع ڈی سی ، ضلع ایس پی ،  دتاتریہ نارائن بھٹ ہیرے گنگے ، مہابل اپادھیا، مرلی دھر پربھو، پرمیشور سبراہمنیا مارکانڈے شامل ہیں۔ مندر کی انتظامیہ ، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد فوری طورپر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مندر انتظامیہ کا مسئلہ حل ہونے تک مندر کے سبھی انتظامات کمیٹی کی نگرانی میں انجام دئیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...