بھٹکل تعلقہ میں 14مارچ تک اپنے گھروں کی تعمیر کا موقع ہے مستفیدین استفادہ کریں : رکن اسمبلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2020, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍فروری(ایس اؤ نیوز)2012سے 2019تک کی مدت میں مختلف رہائشی منصوبہ جات کے تحت منظور ہوئے گھروں کے مستفیدین کو متعینہ وقت میں گھروں کی تعمیر نہیں کئے جانے پر سرکاری معاوضہ منظوری کے لئے روک لگا دی گئی تھی۔ اب ریاستی حکومت اس روک کو ختم کرتےہوئے بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے مستفیدین کو استفادہ کا موقع فراہم کرنےکی جانکاری رکن اسمبلی سنیل نائک نےدی۔

بسوا، امبیڈکر ، اندراآواس، پردھان منتری آواس، دیوراج ارس منصوبہ جات کے تحت قریب 1000گھر بھٹکل تعلقہ میں تعمیر ہوئے بغیر باقی ہیں۔معاوضہ منظور نہیں ہونے کی طرف حکومت کو متوجہ کیاگیا تو جو رکاوٹیں تھیں اس کو دورکیاگیا ہے اور اب مستفیدین کو کوئی بھی مالی پریشانی نہیں ہوگی۔ لیکن انہوں نے بتایاکہ 14مارچ سے پہلے وہ اپنے گھروں کی تعمیر کو شروع کرنا لازمی ہے۔ اگر اس دوران گھروں کے بنیاد تعمیر نہیں ہوپاتی ہے تو پھر معاوضہ کو روکا جاسکتاہے۔ عوام اس سلسلےمیں چوکس رہیں اور اپنا کام جلدی کرلیں۔ تعلقہ پنچایت افسر پربھا کر چکنمنے  سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔