ریاستی حکومت عوام پرورمنصوبے جاری کرنے میں ناکام:کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اگست(ایس او  نیوز)مہا دیو پورہ اسمبلی حلقہ کے منوکولا لو وارڈ کے سابق کانگریس کارپوریٹر ایس،ادے کمار نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اپنے دوراقتدار کے دوران عوامی مفادات پروگرامس کو جاری کرنے میں نا کام رہی ہے،اور وہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کے بجائے 40فیصد کمیشن کے دھندہ کو اپناتے ہو ئے ریاستی خزانہ لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزراء اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی عوامی مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح نا کام رہے ہیں۔ادے کمار نے اپنے وارڈ میں اپنا کانگریس دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے اس بات کی جاکاری دی،انہوں نے کہا کہ بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے موجودہ 198وارڈس میں اضافہ کر تے ہو ئے243کر دی گئی ہے،جس میں مہا دیور پورہ اسمبلی حلقہ میں مو جود8وارڈس کی تعداد کو بڑھا کر13کر دیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کانگریس کارپوریٹرس کی تعداد میں کمی لانے کے مقصد سے وارڈ ریزرویشن کے معا ملہ میں کانگریس کو دھکا پہنچنے کا کام کیاہے،انہوں نے کہا کہ وہ اس ریزرویشن فہرست کو ہرگز قبول نہیں کریں گے بلکہ ازسر نو دوبارہ وارڈس ریزویشن کو جاری کیا جا ئے۔ ادے کمار نے کہا کہ وہ منو کولا لو وراڈ سے دو مرتبہ بطور کارپوریٹر منتخب ہو کر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اولین ترجیح دی ہے اور وراڈ میں مقیم مکینوں کے لئے درکار بنیادی سہولتیں سمیت ترقیاتی کاموں کو بخوبی انجام دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں پر توجہ مبذول کرنے کے بجائے40فیصد کمیشن پرزیادہ دلچسپی دکھا رہی ہے۔انہوں نے وارڈ کے مکینوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے ان کے دفتر پہنچ کر اپنے مسائل حل کروائیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے وارڈ کی اشتری شکتی اداروں کی300اور بی بی ایم پی کے150خاتون صفائی کرمچاریوں میں ساڑیاں تقسیم کئے۔اس مو قع پر دیگر اہم شخصیات حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...