قدآور کانگریس قائد، احمد پٹیل کو ریاستی کانگریسیوں کا خراج عقیدت

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍نومبر (ایس او نیوز) کانگریس کے قدآور قائد مسٹر احمد پٹیل کی رحلت پر آج کے پی سی سی دفتر میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں احمد پٹیل کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی۔اس تقریب میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن ملیکارجن کھرگے، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان، کے پی سی سی کے کارگزار صدر سلیم احمد، سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور اور دیگر نے شرکت کی۔رحمن خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بزرگ رکن پارلیمان اور کانگریس کے قد آور قائد احمد پٹیل صاحب کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت رنج ہوا۔ وہ میرے قریبی دوست اور رہنما تھے، اب نہیں رہے۔ وہ حقیقی سیاست کی زندہ مثال تھے۔ وہ ایک دوراندیش اور دانشمند پارٹی لیڈر تھے۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی کے لئے وقف کردی۔ ان کی موت سے پارٹی نے ایک مضبوط ستون کھودیا ہے۔ کانگریس ورکرس نے اپنا ایک معتبر اور چہیتا قائد کھودیا۔وہ مولانا آزاد جیسے عظیم حب الوطن لیڈر تھے۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ان کے اہل خانہ کو صبر وجمیل دے اوران کے دوستوں اور تمام طرفداروں کو اس ناتلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔