بی جے پی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: کماری شیلجہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

فرید آباد،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) ہریانہ کانگریس کی ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ کماری شیلجہ نے آج دعوی کیا کہ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے کیونکہ عوام اس حکومت کی بدنظمی سے تنگ آچکے ہیں۔ وہ یہاں سابق وزیراعلی اور ہریانہ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے ساتھ پارٹی کارکنان کانفرنس سے اظہار خیال کر رہی تھیں۔

کانگریسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کماری شیلجہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ہریانہ میں ترقی کا کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرید آباد کی ترقی ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے دور اقتدار سے شروع ہوئی تھی لیکن بی جے پی حکومت نے اسے اجاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس شہر کی تقریباً تین سو صنعتی اکائیاں بند ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔

کماری شیلجہ نے کہا کہ لینڈ مافیا پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے اراولی کی پہاڑیوں کی زمین لوٹی جارہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے فریدآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کی بات تو کی لیکن اس شہر میں کوئی کام نہیں ہوا جس سے یہ سٹی اسمارٹ سی بن سکے۔

اس موقع پر بھوپیندر ہڈا نے کہا کہ کانگریس کی گزشتہ حکومت نے ہریانہ کے ملازمین کو پنجاب کے برابر تنخواہ دینے اور غریبوں کو پلاٹ دینے کے جو فیصلے کیے تھے، بی جے پی حکومت نے انہیں منسوخ کردیا تھا۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ان دونوں فیصلوں پر عمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کی اسکالرشپ میں بھی اضافہ کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے اسکالرشپ کی تقسیم میں بہت زیادہ بے ضابطگی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کا معاملہ ؛ ملزم آدتیہ راؤ سے پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار

گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ،

مزدوروں کا 85 فیصد ریل کرایہ مرکز کے ذریعہ ادا کرنے کا جھوٹ عدالت میں بے نقاب

مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے ریلوے کا 85 فیصد کرایہ مرکزی حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کا بی جے پی کاجھوٹ آج اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سپریم کورٹ کے روبرو مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کرائے کا پورا خرچ ریاستی حکومتوں ...

بنگال بی جے پی صدردلیپ گھوش کا شرمناک بیان، کہا ”ٹرینوں میں مزدوروں کی موت معمولی واقعہ“

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شرمک اسپیشل ٹرین میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہونے والی اموات کو 'معمولی اور چھوٹا' واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے انڈین ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس چھوٹے سے واقعے کو حد سے زیادہ حساس ...