ہوناور تعلقہ کی آنگن واڑی کارکنان مہلوک نیتراوتی کے ساتھ انصاف کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2019, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:17؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کلسن موٹے میں قرض دینےو الوں کے تقاضے اور ہراسانی سے تنگ آکر ندی میں کود کر  خودکشی کے ذریعے ہلاک ہونےو الی آنگن واڑی کارکن نیتراوتی امبیگا کے خاندان والوں  کے ساتھ انصاف کا مطالبہ  لے کر آگن واڑی کارکنان نے ریاستی اسوسی ایشن کی قیادت میں  شہر کے سینٹ تھامس اسکول میدان میں زبردست احتجاج درج کیا۔

اسوسی ایشن کی ریاستی صدر جئے لکشمی آر نے اس موقع پر احتجاجیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہلوک  آنگن واڑی کارکن نیتراوتی نے اپنے خاندان کی کفالت کے لئے قرض لیاتھا، محکمہ بروقت تنخواہ دیتاتو نیتراوتی کو قرض لینےکی نوبت ہی نہیں آتی  اور وہ خودکشی نہیں کرتی ، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیتراوتی کے خاندان والوں کےساتھ انصاف کرنےپر زور دیا۔

ضلع صدر انیتا شیٹھ نے نیتراوتی کی خودکشی کو اتنے دن بیت جانےپر بھی کوئی افسر ملاقات نہیں کرنے پر کڑی مذمت کرتےہوئے کہاکہ آج تک ان کے گھر کوئی ایک افسر تک نہیں آیا اور نہ ہی معاوضہ کا اعلان ہواہے، نیتراوتی کی وجہ سے آنگن واڑی کا جو عہدہ خالی ہواہے اس پر مہلوکہ کے بھائی کو تقرر کرنےاور قرض دےکر ہراساں کرنےو الی وملا نائک کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تحصیلدار وویک شنئی اور اے ایس پی نکھیل بلاور نے جائے احتجاج پہنچ کر میمورنڈم وصول کیا۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی جائے وقوع پہنچ کر احتجاجیوں کی شکایت سماعت کی اور علاقے میں میٹر بڈی (بھاری شرح سوس) کو مکمل بند کرنے افسران کو ہدایات دیں۔ رکن اسمبلی نے معاوضہ کو لےکر ضلع نگراں کاروزیر سے بات کرنےکا تیقن دیا۔ احتجاج میں دکشن کنڑا ضلع صلاح کار وشالاکشی ، ضلع سکریٹری بھاگیرتھی نائک، نائب صدر ممتا شٹی ، سویتا، تعلقہ صدر جیوتی نائک، سکریٹری گیتا نائک، خازن ساویتری سمیت سیکڑوں آنگن واڑی کارکنان شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...