بنگلورو : ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریبات کے لئے تیاریاں مکمل: تشار گری ناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2022, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اگست(ایس او  نیوز)75ویں یوم آزادی تقریبات کے لئے بنگلور کے فیلڈ مارشل مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گراؤنڈ میں یوم آزادی تقریبات کی تیاریوں کا جا ئز ہ لینے کے بعد بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کمشنرتشار گری ناتھ،بنگلور شہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر سرینواس کے اور پو لیس کمشنرپرتاپ ریڈی نے مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران اس بات کی جانکاری دی۔

تشار گری ناتھ نے بتایا کہ75ویں یوم آزادی تقریبات کے لئے اس مربتہ8ہزار افراد پریڈ کا نظارہ کریں گے،جس کے لئے میدان پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ آزادی کا امرت مہوتسوکے پیش نظر مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ کو مکمل طور پر خوبصورت بنا یا گیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے میدان میں فلیگ مارچ اور ثقافتی پروگرامس کا ریہرسل جاری ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ کے ایس آر پی، اسکاؤٹ اینڈ گائیڈز،این سی سی،سیوا دل اور مختلف اسکولوں کے جملہ1,200افراد کی36ٹیمیس فلیگ مارچ میں حصہ لے رہی ہیں۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ کی ٹیمیں اور سرکاری اسکولوں کے1,600طلبہ پریڈ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے اور بنگلور شہری ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صبح9بجے ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی قومی پر چم لہرا نے کے بعد پریڈ کی سلامی لیں گے اور ریاستی عوام کو اپنا پیغام دیں گے۔

پریڈ میں کے ایس آر پی،سی آر پی ایف،بی ایس ایف،کے ایس آئی ایس ایف،ٹرافک پو لیس،وومنس پولیس سمیت36دستوں کے 1,650افراد حصہ لیں گے۔ پریڈ میدان میں تحفظ اور بندوبست کے لئے100خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور2بیا گیج ا سکینرس بھی رکھے گئے ہیں۔تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ یو م آزادی تقریبات کے نظارہ کے لئے میدان پہنچنے والی اہم شخصیات کے لئے اس مرتبہ 8ہزار کر سیوں کا ہی انتظام کیا گیا ہے۔ اہم شخصیات کے لئے1,200،مجاہدین آزادی،فوجی افسران کے لئے75اور مختلف محکمہ جات کے افسران اور سابق فوجی افسران کے لئے2,500 کرسیوں کا انتظام ہے جبکہ عوام کا داخلہ نہیں رہیگا۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کا راست نشر یہ دور درشن کے ذریعہ کیا جا ئے گا۔ اس کے علاوہ ویب کیاسٹ کے ذریعہ بھی پروگرام دیکھنے کی سہو لت فراہم کی جا ئے گی۔

انہوں نے بتا یا کہ تقریب میں شرکت کر نے والے افرد کو ماسک کو پہننا اور سماجی دوری اختیار کر نا لاز می قرار دیا گیا ہے۔ تقریب کے موقع پر ناڈا اور کسان گیت پیش کیا جا ئے گا۔پو لیس کمشنرپرتاپ ریڈی نے بتا یا کہ یو م آزادی تقریب کے موقع پر کوئی بھی نا خوشگورا واقعے رونما نہ ہو اس کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔ پریڈ کے موقع پر میدان کے اندر اور اس کے اطراف و اکناف پو لیس کا سخت بندو بست کیا گیا ہے۔پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ پو لیس بندوبست کے لئے 2اڈیشنل پو لیس کمشنرز،9 ڈپٹی کمشنرز آف پو لیس(ڈی سی پی)،15 اسسٹنٹ کمشنرز آف پو لیس(اے سی پی)،44پو لیس انسپکٹرس،96پو لیس سب انسپکٹرس،14خاتون پو لیس سب انسپکٹرس،77اسسٹنٹ پو لیس انسپکٹرس(اے ایس آئی)، 600کا نسٹیبل،77وومنس کانسٹیبل اور160سادہ لباس پو لیس اہلکار سمیت جملہ1,902پو لیس اہلکاروں کو بندوبست کے لئے تعینات کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ میدان کے اندر اور باہر جملہ100سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ4بیاگیج اسکیانرس بھی لگائے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ کے ایس آر پی کے10اورسی اے آر کی9ٹکڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،سیول پو لیس افسران،ہو م گارڈز، وارڈنس کو بھی بندوبست کے لئے استعمال کیا جا ئے گا۔ ہنگا می حالت سے پٹنے کے لئے فائر سرویس کی گا ڑیاں اور ایمبو لینس گاڑیوں کو تیار رکھا جا ئے گا۔اس کے علاوہ گروڈا پو لیس فورس کے جوان کو بھی تعینات کیا جا ئے گا۔

پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ مجاہدین آزادی،اہم شخصیات،فوجی جوان،بی ایس ایف،اعلیٰ افسران اور میڈیا کے افراد جنہیں پاس جاری کئے گئے ہیں،انہیں جس گیٹ سے داخلہ کی اجازت دی گئی ہے اسی گیٹ کے ذریعے ہی میدان کے اندر داخل ہوں۔ پریڈ گراؤنڈ آنے والے افراد غیر ضروری لگیج اور دیگر چیزیں نہیں لا سکتے۔ مشتبہ افراد کا پتا لگنے پر فوری پو لیس افسران کو اطلاع دینے کی گزارش کی گئی ہے۔پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ میدان پہنچنے والے افراد سگریٹ،میاچ باکس،ویڈیو اور کیمرے،پانی کی بوتل،پٹا خے،دھماکہ خیز اشیاء نہیں لا سکتے۔اخباری کانفرنس میں جوائنٹ پو لیس کمشنر(ٹرافک) روی کانتے گوڈا،اڈیشنل پو لیس کمشنر،جوائنٹ کمشنر(کرائم) سمیت دیگر اعلیٰ افسران حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...