کرناٹک: ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحانات ستمبر میں منعقد کئے جائینگے

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 11:57 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،12؍ اگست (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان آئندہ ماہ ستمبر میں منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دو ایک دن میں امتحان کی تاریخ اور ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہ بات کرناٹک سکینڈری ایگزامنیشن بورڈ کی ڈائرکٹر وی سو منگلا نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے 18067طلبہ امتحان کے لئے حاضر نہیں ہوسکے ہیں، انہیں آئندہ سپلیمنٹری امتحان میں نئے طلبہ کے طور پر حاضر ہونے کا موقع دیا گیا ہے انہیں پھر سے داخل کرنی نہیں پڑے گی۔ اس سال امتحان میں ناکام ہوئے طلبہ کو 11؍ اگست سے ہی سپلیمنٹری امتحان کے لئے اپنا نام رجسٹر کرانے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو فیل اور دوسری کوشش کے طور پر قبول کیاجائے گا۔ امتحان میں ناکام طلبہ کو ایک سبجیکٹ کے لئے /320 روپئے، دو سبجیکٹ کے لئے386 روپئے، تین اور اس سے زیادہ سبجیکٹس کے لئے 520 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ امتحان کی فیس آن لائن کے ذریعہ ہی ادا کرنی ہوگی۔ جملہ 220 روپئے معہ فائن امتحان فیس وصول کرنے کی آخری تاریخ /24 اگست ہوگی۔ آن لائن پر طلبہ کی تفصیل اپ لوڈ کرنے کے لئے بھی /24 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

سومنگلا نے بتایا کہ جانچ شدہ ایس ایس ایل سی امتحان کے جوابی پرچوں کی اسکیان کاپی حاصل کرنے آن لائن کے ذریعہ عرضی داخل کرنے 11 سے 20؍اگست تک موقع فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو کاپی کیلئے آن لائن کے ذریعہ 405 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ چلان کے ذریعہ فیس ادا کرنے والوں کو 410 روپئے فیس ادا کرنے ہوں گے۔ جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ (ریویلیوایشن) کیلئے آن لائن عرضی داخل کرنے 14 تا 24 ؍اگست موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے لئے آن لائن کے ذریعہ 805 روپئے اور چلان کے ذریعہ 810 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔