بیدر میں ایس ایس ایل سی نتائج؛ ایک طالبہ کو صد فیصد مارکس

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2022, 12:34 PM | ریاستی خبریں |

بیدر20؍مئی (ایس او نیوز؍محمدیوسف رحیم بیدری) جمعرات کو ریاست کرناٹک میں دہم جماعت کے نتائج ظاہر کردئے گئے ہیں۔ جس میں ریاست بھر میں 145 طلبہ نے صد فیصد کامیابی درج کی ہے، اس میں بیدر کے ودیابھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول کی طالبہ سشمیتا دامو درگادگے بھی شامل ہے۔ بتاتے چلیں کہ ودیا بھارتی اسکول بھالکی کا ایک غیرامدادی اسکول ہے۔

ںیدر کے 6طلبہ نے 624مارکس کے ساتھ پوری ریاست میں دوسرا رینک اور مزید 6طلبہ نے 623نشانات کے ساتھ تیسرا رینک  بھی حاصل کئے ہیں۔ ان 12طلبہ کاتعلق بھی خانگی غیرامدادی اسکولوں سے ہے۔

اسی طرح غیرامدادی اسکول کے16طلبہ نے 622اور سرکاری اسکولوں کے 2طلبہ نے 622نشانات حاصل کئے ہیں۔ 621نمبر لینے والے جملہ 16طلبہ ہیں جن میں 12غیرامدادی اسکول ، ایک امدادی اسکول اور 3سرکاری اسکول سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح 620نشانات لینے والے 7طلبہ میں سے 6غیرامدادی اسکول اور ایک سرکاری اسکول سے تعلق رکھتے ہیں۔

زبان میں صد فیصد نشانات لینے والے طلبہ :۔ ضلع بید رکے 427طلبہ نے فرسٹ لنگویج کنڑا میں 125میں 125نشانات حاصل کئے ہیں۔

انگریزی کے 16طلبہ 125میں  125نمبرات لئے ہیں۔ اسی طرح اردو کے 12طلبہ نے 125میں  125 مارکس حاصل کئے ہیں۔ ہندی ، مراٹھی اور انگریزی کے ایک ایک طالب علم نے بھی صد فیصد نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سکینڈ لنگویج کے حوالے سے نتائج اس طرح ہیں۔ 211طلبہ نے کنڑاسکینڈلنگویج میں 100میں سے 100نمبرات لئے ہیں۔ 13طلبہ نے انگریزی میں 100میں سے 100نشانات حاصل کئے ہیں۔

تھرڈلنگویج ہندی کے لئے 1794طلبہ نے صد فیصد نتائج حاصل کئے ہیں۔ ہندی کے 23طلبہ نے صد فیصد نمبرات لئے ہیں۔ انگلش کے 12اور اردو کے 17طلبہ نے تھرڈ لنگویج میں صد فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح حساب میں 669، سائنس میں 170اور سماجی سائنس میں 1535طلبہ نے صد فیصد نشانات لے کر اپنابہتر تعلیمی مظاہرہ کیاہے۔

واضح رہے کہ امسال ضلع بیدر سے 29,216طلبہ نے دہم جماعت کاامتحان دیاتھاجس میں سے 23,074کامیاب ہوئے۔ اس طرح بیدر کی کامیابی کی شرح 78.977 فیصد درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...