کاروار : ایس ایس ایل سی میں شمالی کینرا کے دو تعلیمی اضلاع سے 7 طلباء ریاستی  ٹاپرس میں شامل 

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2022, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،20؍مئی (ایس او نیوز) امسال ایس ایس ایل سی کے جو نتائج ظاہر ہوئے ہیں اس میں تعلیمی اضلاع کاروار اور سرسی  کے کُل 7 طلباء 625 میں  625 مارکس حاصل کرکے ریاستی ٹاپرس میں شامل ہوگئے ہیں۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ سی وی ایس کے ہائی اسکول کے 3 طلباء میگھنا وشنو بھٹ ، کارتک بھٹ ، دیکشا نائک کے علاوہ سرسی سینٹ انتھونی ہائی اسکول کی سرمینا شیخ ، ماریکمبا سرکاری پی یو کالج کے چیراج مہیش نائک اور بیسلکوپّا سوریہ نارائن ہائی اسکول کی کنّیکا پرمیشوری ہیگڈے ریاستی سطح پر ٹاپ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 
    
ادھر سرسی سے ملی رپورٹ کے مطابق ماریکمبا سرکاری ہائی کی دیکشا راجو نائک 625 میں سے 624 مارکس حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر دوسرا رینک پانے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ماریکمبا ہائی اسکول سے صد فی صد مارکس کے ساتھ فرسٹ رینک پانے والے چیراج کے والد مہیش نائک اسی اسکول میں ٹیچر ہیں جبکہ دوسرا رینک پانے والی دیکشا کے والد راجو نائک ایک پینٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 
    
اس بار کے ایس ایس ایل سی نتائج میں اتر کنڑا تعلیمی ضلع کو مجموعی طور 89.94 فی صد   کے ساتھ اے گریڈ ملا ہے ۔  تعلقہ وار سطح پر دیکھیں تو کاروار تعلقہ %94.07  نتائج کے ساتھ ضلع میں اول مقام پر ہے ۔ انکولہ تعلقہ 93.94 فیصد کے ساتھ دوسرا نمبر، ہوناور تعلقہ 89.05 فیصد کے ساتھ تیسرے  مقام پر، کمٹہ تعلقہ 88.74 فیصد کے ساتھ چوتھے  مقام اور 85.79 فیصد  کے ساتھ بھٹکل تعلقہ پانچواں مقام پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔