ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج میں چکبالاپور ضلع کو اول مقام

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2020, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

چکبالاپور،11؍اگست(ایس او نیوز) ا یس ا یس یل سی امتحانات میں ضلع کے پہلا مقام حاصل کئے جانے پر ہم سب کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ مقام حاصل کرنے میں تعاون کرنے والے طلباء و طالبات،والدین،محکمہ تعلیم کے تمام افسروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آر لتا نے آج اپنے دفتر میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں کہی کہ پچھلے سال ضلع کو 19 واں مقام حاصل ہوا تھا،مگراس بار ریاست میں پہلا مقام حاصل ہوا وہ ہم سب کے لئے بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔

ہمیں اطلاع ملی ہے ضلع کو 75 فیصد سے زیادہ کامیابی ملی ہے جس سے یہ پہلے مقام پر پہنچا ہے۔ دونوں اضلاع کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس ضلع کو ریاست میں ہی پہلا مقام ملا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پچھلے سال اگست میں ہی میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر اور فوزیہ ترنم نے ضلع پنچایت سی ای او کے طور پر چارج حاصل کرنے کے بعد ہی سے ٹھان لیا تھا کہ یس یس یل سی امتحانات میں ضلع کواعلیٰ مقام دلایا جائے۔ اس وقت سے ہم دونوں نے تیاریاں اور کوشش شروع کردی تھی، لگاتار محکمہ تعلیم کے افسروں کے ساتھ رابطہ رکھ کر اور ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر کی رہنمائی میں مسلسل اور انتھک کوشش جاری رکھی گئی اور ضلع کے تمام سرکاری ہائی اسکولس کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کی بھی نگرانی جاری رکھی گئی۔ضلع کے کل 2700ہائی اسکول اساتذہ کی محنت لگن و کوشش کی بدولت ہم سب کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل 7527 لڑکے، 7949 لڑکیوں سمیت کل 15013 بچوں نے امتحان کورونا وباء کے درمیان لکھا تھا ، ضلع کو اعلیٰ مقام دلانے پر ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جاتی ہے. ضلع میں کل 287 ہائی اسکولس ہیں جن میں 111سرکاری اسکولوں میں 6696 بچے45 امدادی اسکولوں میں 2914 بچے118غیر امدادی اسکولوں میں 5600 بچے اور 13 رہائشی اسکول میں 585 بچوں نے امتحان لکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈی پی آئی ناگیش کی زیر نگرانی میں تمام تعلقات کے بی ای اوز اور تمام. ہائی اسکول کے ہیڈماسٹرس اور اساتذہ کی لگن سے اور بچوں اور ان کے والدین کے تعاون کی بدولت آج یہ پچھڑااورخشک سالی سے متاثر ضلع ساری ریاست میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ضلع پنچایت صدر چکا نرسمہایا نے بتایا کہ ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے تاریخ میں پہلی بار یہ ضلع ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ان نتائج میں پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے سرکاری ہائی اسکولس کو لیاپ ٹاپ انعام کے طور پر دیا جائے گا۔اس موقع پر فوزیہ ترنم نے ڈی ڈی پی آئی ناگیش،ضلع پنچایت اسٹانڈنگ تعلیمی کمیٹی کے چیرمین کو مبارکباد پیش کی۔ دریں اثناء ریاستی وزیر میڈیکل تعلیم و ضلع نگران کار وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے ایس ایس ایل سی کے نتائج میں ضلع کی شاندار کاکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نہ اپنے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایل سی کے نتائج میں چکبالاپور ضلع کی کامیابی سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انتھک محنت سے ہر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ گزشتہ سال ضلع 19ویں مقام پر تھا، طلبہ، اساتذہ، محکمہ تعلیمات اورضلع انتظامیہ کی مسلسل محنت سے ضلع کہ اس سال اول مقام ملا ہے یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...