ایس ایس ایل سی / پی یو سی امتحانات افواہ پھیلانے والوں پر مجرمانہ مقدمہ؟

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2020, 1:28 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو11/فروری (ایس او نیوز)آنے والے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سکینڈ ائیر امتحانات کے دوران سوشیل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کوجیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات کے دوران افواہیں پھیلانے کوبد عنوانی قرار دیا جائے اورایسے لوگوں کے خلاف پولس میں شکایت درج کرا کے انہیں جیل بھیجا جائے۔اگر افواہ پھیلانے والے امتحان دینے والے طلبہ ہوں تو انہیں امتحان لکھنے سے روکا جائے گا اور وہ باہر والے ہوں تو ان کے خلاف ایک کریمنل مقدمہ دائر کیا جائے گا۔محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ایس آر اوما شنکر نے کہا کہ”ہم افواہیں پھیلانے کو بد عنوانی قرار دینے والا قرار دیں گے۔ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بورڈاس سال کے قوانین میں اس کلاز کو شامل کریں گے اور اسے اپنے ویب سائٹ پر شائع کریں گے۔“

سریش کمار نے نامہ نگاروں سے کہا ہم نے محکمہ پولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ ٹریژری اور امتحانی مراکز کے اطراف سکیورٹی مضبوط کریں جہاں سوالنامے رکھے جاتے ہیں۔پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اضلاع میں ان کے سنٹرس کومتحرک کردیا جائے گا اورتمام مراکز پر نظر رکھی جائے گی۔“انہوں نے کہا ہم نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات کے لئے تمام محکموں سے سکیورٹی مانگی ہے۔ امتحانی مراکزمیں کہیں بھی موبائل فونز کا استعمال نہیں ہوگایہاں تک کہ طلباء، اسٹاف اور امتحان میں شامل اعلیٰ سطح کے افسروں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہم نے عملے کے اراکین کے لئے کرنے والے اور نہ کرنے والے کاموں کی فہرست دی ہے تاکہ وہ امتحانی مراکزکو محفوظ رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔