کرناٹک میں کل جمعہ سے شروع ہورہے ہیں ایس ایس ایل سی امتحانات؛ امتحانات کے پیش نظر بھٹکل نور جامع مسجد میں جمعہ نماز ہوگی 1:55 کو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th March 2023, 4:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30 مارچ (ایس او نیوز)   کل جمعہ 31 مارچ سے ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی کے بورڈ امتحانات شروع ہورہے ہیں امتحانات صبح 10:30 بجے سے  1:45 بجے تک  ہوں گے۔   بچوں کے امتحانات کو دیکھتے ہوئے    شہر کے قلب میں واقع  نور جامع مسجد میں  جمعہ کی نماز 1:55  کو ادا کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ساحل آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے، بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر دیوی داس موگر نے بتایا کہ تعلقہ انتظامیہ نے امتحان کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں سرکاری، امداد یافتہ اور غیر امدادی اسکولوں میں کل 37 ہائی اسکول ہیں۔  926 لڑکے اور 1131 لڑکیاں، مجموعی طور پر 2110 طلباء اس سال امتحان میں شریک ہوں گے جس کے لئے دس امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور تمام امتحانی مراکز میں طلبہ کے لئے ہر طرح کی ممکنہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  تمام امتحانی مراکز  میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں  ۔جبکہ حساس امتحانی مراکز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

کل جمعہ کو پہلا پرچہ فرسٹ لنگویج ( اُردو،  ہندی، انگلش، مراٹھی، تمل ، سنسکرت) کا ہوگا۔  4 اپریل کو میتھس/سوشیولوجی کا امتحان ہوگا،جبکہ آخری پرچہ  15 اپریل کو سوشیل سائنس کا ہوگا۔

طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کرناٹک ایجوکیشن بورڈ کی ہدایات کی مکمل پاسداری کریں۔ جس کے مطابق امتحان میں شریک ہونے کے لئے ہال ٹکٹ کے ساتھ امتحان گاہ میں جانا ضروری ہے، الیکٹرانک آلات  کیلکولیٹر یا موبائل، امتحان گاہ میں لے جانے کی سخت  ممانعت ہے۔طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحان کے لئے ضروری چیزیں بالخصوص  پین، پینسل وغیرہ ا پنے پاس ضرور رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔