کرناٹکاایس ایس ایل سی بورڈ نے کیاسالانہ امتحانات کا قطعی ٹائم ٹیبل جاری
بنگلورو30/نومبر (ایس او نیوز) کرناٹکا سیکنڈری ایجو کیشن ایکزامی نیشن بورڈ نے2019-20کے سالانہ ایس ایس ایل سی امتحانات کا قطعی ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔
بورڈ کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق 27مارچ کو فرسٹ لینگویج کے امتحان سے اس کی شروعات ہوگی۔یکم اپریل کو سیکنڈ لنگویج کا امتحان ہوگا۔ 3اپریل کو تھرڈ لینگویج اورNSQF(نیشنل اسکِل کوالی فکیشن فریم ورک) کا امتحان ہوگا۔4اپریل کو اکنامکس،انجینئرنگ گرافکس۔ ۲، ایلیمنٹس آف الیکٹرانکس انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس، 7اپریل کو میاتھس اورسوشیالوجی اور 9اپریل کو سوشیل سائنس کے امتحانات منعقد ہونگے۔لینگویج اور آپشنل سبجکٹس کے امتحان صبح 9.30بجے سے شرو ع ہونگے جبکہ انجینئرنگ ڈائنگ، کرناٹک اور ہندوستانی میوزک کے امتحان دوپہر 2بجے شروع ہونگے۔