ایس ایس ایل سی امتحان کا تیسرادن بحسن خوبی مکمل:وزیرتعلیم سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2020, 12:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جون(ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحان کے تیسرے دن ریاضی (میتھس)کاامتحان تھا، تمام کے تعاون سے انتہائی کامیابی سے تکمیل کوپہنچا۔بڑی تعدادمیں طلبہ کی شرکت والدین کی ہمت وحوصلہ افزائی کی دلیل ہے۔یہ باتیں ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کہیں۔

امتحان کے بعد میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس ایس ایل سی امتحان کے تیسرے دن ریاضی امتحان کے لیے اندراج شدہ طلبہ کی جملہ تعداد 8,08,650تھی، ان میں سے 7,91,987 طلبہ نے امتحان لکھا۔ من جملہ شریک طلبہ کا فیصد97.93رہا۔ 16,663طلبہ امتحان سے غیرحاضررہے۔اس امتحان کے لیے گزشتہ سال 2018-19میں اندراج شدہ طلبہ کی تعداد 8,03,949رہی،ان میں سے 7,93,353طلبہ نے امتحان لکھا،10,596طلبہ غیرحاضرتھے جملہ حاضری 98.68فیصدتھی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ امسال پہلی بارامتحان لکھنے والے طلبہ کی تعداد7,44,901رہی اور20,923طلبہ نے پرائیویٹ طرزپرامتحان لکھا۔کنٹین منٹ زون سے آئے ہوئے 2048طلبہ نے امتحان لکھا۔ناسازی طبیعت سے دوچا ر292 طلبہ نے خصوصی کمروں میں امتحان لکھا۔نقل نویسی میں ماخوذ 6طلبہ کوڈبارکردیاگیاہے۔

سرکاری،پرائیویٹ ہاسٹلوں میں قیام کرتے ہوئے 1442 طلبہ نے امتحان لکھا۔پڑوسی ریاستوں سے 659طلبہ امتحان میں شریک رہے،ان میں سے 59طلبہ غیرحاضررہے۔12,644مہاجرطلبہ میں سے 12,539طلبہ نے امتحان لکھا،105طلبہ غیرحاضررہے۔ 57طلبہ ہوم کوارنٹائن میں ہیں،کووِڈ۔19پازیٹیوکے طورپر 25طلبہ کونشان زدکیاگیاہے۔ایسے طلبہ کومعقول عذرکی بنیادپر آنے والے ضمنی امتحا ن میں فریشرکے طورپر موقع دیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز تک طلبہ کوپہنچانے کے مقصدسے 3,212بس اوردیگرسواریوں کوکنٹراکٹ کی بنیادپرحاصل کیا گیاہے۔کسی بھی طلبہ کوتکلیف نہ ہونے کی یقینی بناتے ہوئے سارے انتظامات کئے گئے۔کسی مقام پر اگرایک طالب کوبھی امتحان سنٹرلے جانے کی ضرورت پڑی وہاں بھی سرکاری بس کو استعمال میں لایاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔