آج ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان
بنگلورو،10؍اگست(ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحان دئیے طلبہ کی انتظارکی گھڑیاں ختم ہورہی ہیں، کوروناوائرس کے خوف وخدشات کے سایہ میں بڑی ہمت اورجرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ نے ٹرننگ پوائنٹ سمجھے جانے والا امتحان کاسامناکیاتھا۔ان طلبہ کے لیے وہ خوشی کی گھڑی آ گئی ہے جس کا انہیں بے صبری سے انتظارتھا۔ 10اگست برزپیر دوپہر3بجے ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج karresults.nic.inنامی ویب سائٹ پرظاہرکئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں امتحان لکھے طلبہ کے فون نمبرات پربھی ایس ایم ایس کے ذریعہ ایس ایس ایل سی نتائج روانہ کئے جائیں گے۔ کوروناوائرس کے خوف وخدشات کے سایہ میں بھی حکومت نے محفوظ ماحول میں ایس ایس ایل سی امتحانات نہایت کامیابی سے اختتام کوپہنچایا،ان امتحانات میں 8.5لاکھ طلبہ شریک امتحا ن رہے۔لاک ڈاؤن اٹھالئے جانے کے بعد پی یوسی سال دوم کے انگریزی کا امتحان بھی منعقدہوا۔ گزشتہ ماہ پی یوسی سال دوم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہواتھا۔3جولائی کوایس ایس ایل سی متحانات تکمیل کوپہنچے تھے۔