منڈیا : سری رنگا پٹن میں ہندو کارکنوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ہندو کارکنان کے احتجاج کے بعد پولس اہلکاروں کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th December 2022, 1:26 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا 12 / دسمبر (ایس او نیوز) 4 دسمبر کو مالا دھاری ہنومان بھکتوں کی ذریعہ سری رنگا پٹن جامع مسجد کے پاس ہنگامہ آرائی اور تناو پیدا کرنے کے دوران پولیس کے ساتھ  بدتمیزی کرنے کے الزام میں سوشانت نامی ہندو کارکن پر کیس درج کیا تھا اور اس کے بعد دیر گئے اسے تحویل میں لیا گیا تھا، جس پرہندو جنا جاگرنا ویدیکے کے لیڈران اور کارکنان نے پولیس تھانے کے پاس احتجاجی مظاہرا کرنے کے بعد جامع مسجد کے سامنے دھرنا دیا۔

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس این یتیش نے موقع پر پہنچ  کر معاملہ کی مکمل تحقیقات کرنے کے بعد کارروائی کا یقین دلایا تھا مگر احتجاجی مظاہرین نے سوشانت پر قانونی کارروائی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف فوراً کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا ختم پر کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔ بالآخر سرکل پولیس انسپکٹر اور دیگر 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا اور احتجاج ختم کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...