عدالت نے شری رام سینا لیڈر کو ’ہیٹ اسپیچ کیس‘ میں قصوروار قرار دیا، سزا کا اعلان جلد

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 11:57 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

یادگیر ،18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک واقع یادگیر کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو انڈولا میں کرونیشور مٹھ کے پجاری اور شری رام سینا کے ریاستی صدر سدھلنگ سوامی کو ہیٹ اسپیچ کا قصوروار ٹھہرایا۔ کرناٹک پولیس نے 2015 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری تقریر دینے کے معاملے میں سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

یادگیر ضلع کے سول کورٹ کے جج رویندر ہونولے نے شری رام سینا کے لیڈر سدھلنگ سوامی کو ہیٹ اسپیچ کا قصوروار ٹھہرایا۔ عدالت نے افسران کو سدھلنگ سوامی کے پس منظر اور تاریخ کی تفصیل جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی کی بنیاد پر سوامی کی سزا طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 جنوری 2015 کو سدھلنگ سوامی نے یادگیر کے گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ میں وشو ہندو پریشد کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ یادگیر پولیس نے ان کے خلاف مذہب، ذات، یومِ پیدائش، رہائش اور قصداً برے عمل کی بنیاد پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے معاملے میں کیس درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں مرکز میں بی جے پی کی مودی حکومت آنے کے بعد سے ملک بھر میں اقلیتی طبقہ کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے معاملے بڑھ گئے ہیں۔ وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، شری رام سینا کے علاوہ بھی چھوٹی موٹی کئی تنظیمیں ابھر آئی ہیں، جن کے کئی لیڈران کھلے عام مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیتی آئے ہیں۔ حالانکہ ان معاملوں میں اب تک کوئی بڑی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔