وجئے پور کی آباد اور غیر آباد مساجد پر سری رام سینا کی بری نظر، غیر آباد خواجہ جان مسجد میں باقاعدہ پوجا پاٹ شروع

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2022, 2:42 PM | ریاستی خبریں |

وجئے پور،31؍مئی(ایس او نیوز؍رفیع بھنڈاری) تاریخی جامع مسجد سمیت شہر وجئے پور کے متعدد آباد اور غیر آباد تاریخی مساجد پرسری رام سینا کی بری نظریں لگی ہوئی ہیں تو دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ سے متصل واقع کے ایس ٹی ڈی سی ہوٹل میور کے بالکل بازو کی ایک تاریخی غیر آباد مسجد خواجہ جان مسجد میں باقاعدہ پوجا بھی شروع ہوچکی ہے جو پتھر سے تعمیر کی گئی ایک مندر کی مانند نظر آتی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ عادل شاہی دوران حکومت میں یہاں تعمیر کی گئی تاریخی جامع مسجد کے تعلق سے بھی سوشیل میڈیا میں ایک پوسٹ وائرل ہورہا ہے جس میں ایک داڑھی والا شخص جو مسلمان معلوم ہوتا ہے،نے دیوبند سے ایک یوٹیو ب چینل کے ساتھ بات چیت کے دوران ملک میں کئی منادر مسمار کرکے مساجد تعمیر کئے جانے والی بات کو صحیح قراردیا اور مسلمانوں کو ایسی مساجدہندوؤں کے حوالے کرنے کی بات کررہا ہے اور ساتھ ہی اورنگ آباد اور کرناٹک میں وجئے پور کی تاریخی جامع مسجد کو بھی اس وقت جو مندر تھی، اسے مسمار کرکے مسجد تعمیر کئے جانے کا دعویٰ کررہا ہے۔

مذکورہ دیوبندی کہلائے جانے والے اس مسلم شخص کی جانب سے یہاں کی تاریخی جامع مسجد کو مندر ہونے کا دعویٰ کئے جانے کے بعد یہاں مقامی سنٹر رام سینا کے رضاکار متحرک ہو گئے اورتاریخی شہر کے جن قدیم و تاریخی مساجد کے، مندر ہونے کی فہرست تیار کی ہے،اس میں اب جامع مسجد کو بھی شامل کرلیا گیاہے۔معلوم ہوا ہے کہ سری رام سینا نے تاریخی شہر وجئے پور کے 4 غیر آباد تاریخی مساجد کے علاوہ 4آباد مساجد جہاں پنچ وقتہ نمازیں ہورہی ہیں، اس جگہ پہلے مندر ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور انہیں مسمار کرکے مندر بنانے کی باتیں ہورہی ہیں۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ چار غیر آباد تاریخی مساجد جو پتھر کی مندر جیسا اسٹرکچر اختیار کرچکی ہیں، انہیں جین مذہب کے وشواناتھ کی عبادت گاہ قرار دیا جارہا ہے جس کے تعلق سے محکمہ آثار قدیمہ سے یہاں کی جین برادری خط وکتابت شروع کرچکی ہے۔

اس طرح یہاں کی جن چار آباد تاریخی مساجد بشمول تاریخی جامع مسجد کو بھی اس وقت اسی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، اس تعلق سے محکمہ آثار قدیمہ کے مقامی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ شرپسندوں کی شرارت ہوسکتی ہے جو شہر کی پرامن فضا میں خلل پیدا کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیوبند سے جو یوٹیوب وائرل ہورہا ہے وہ جھوٹا اور فیک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...