سری لنکا: صدر گوٹابایا کا قوم سے خطاب، راج پکشے خاندان سے کابینہ میں کوئی نہیں ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2022, 12:40 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں کے درمیان کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور تشدد کے مرتکب افراد کو گولی مارنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس دوران سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے قوم سے دوسرے مرتبہ خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نئی حکومت تشکیل دی جائے گی اور نئے وزیراعظم کی تقرری کے ساتھ کابینہ کا بھی انتخاب کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلی حکومت میں راج پکشے خاندان سے کوئی نہیں ہوگا۔

صدر گوٹابایا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہوگی، اس کی حکومت بنے گی اور کابینہ کے وزرا کا انتخاب بھی اس کے بعد کیا جائے گا۔ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تشدد میں ملوث نہ ہوں اور احتجاج کرنا بند کریں۔ سری لنکا کے صدر راج پکشے نے کہا کہ ایوان کو مزید اختیارات دینے کے لیے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔

صدر نے کہا کہ ملک میں حکومت بننے کے بعد استحکام آئے گا۔ اس کے لیے تمام فریقین سے بات چیت کی جائے گی اور مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام اور املاک کو بچانے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے۔ تشدد پر بات کرتے ہوئے گوٹابایا نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ اس معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تشدد، قتل و غارت، آتش زنی، تخریب کاری اور ایسی کسی بھی کارروائی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکسے نے اپنے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو نسلی اور مذہبی تفریق کی طرف دھکیلنے کی "تخریب انگیز کوششوں" کو مسترد کریں۔خطاب سے قبل صدر راج پکسے نے ٹویٹ کیا، "اس بحران کے دوران، یہاں کے تمام شہریوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ ہم تمام معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجوں پر قابو پا سکیں۔"

راج پکسے نے کہا، "میں سری لنکا کے تمام شہریوں سے تحمل، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اپیل کرتا ہوں، اور ساتھ ہی ساتھ انہیں نسلی اور مذہبی تفریق کی طرف دھکیلنے کی تخریبی کوششوں کو بھی مسترد کرتا ہوں۔"

سری لنکا کے صدر نے ایک ایسے وقت میں اپنے شہریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے جب سری لنکا کے عوام کو گزشتہ چند ماہ سے خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت ضروری اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں دو روز گزرنے کے بعد بھی حکومت نواز اور حکومت مخالف تشدد جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔