سری لنکا: صدارتی انتخاب سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو ملی دھمکی!

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2022, 9:12 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا میں صدارتی انتخاب 20 جولائی (بدھ) کو ہونا ہے۔ اس سے پہلے اراکین پارلیمنٹ نے رانل وکرماسنگھے کو ووٹ دینے کے خلاف دھمکی بھرے پیغامات ملنے کی شکایت کی ہے۔ ’ڈیلی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انھیں دھمکی ملی ہے کہ اگر ان کا ووٹ کارگزار صدر وکرماسنگھے کو ملا تو انھیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اس معاملے میں کولمبو پولیس نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی پوسٹ شائع کیے جا رہے ہیں جن میں اراکین پارلیمنٹ کو دھمکی دی جا رہی ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر نے جرائم جانچ محکمہ (سی آئی ڈی) کو اراکین پارلیمنٹ کو مل رہی دھمکیوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

دوسری طرف سری لنکا کے کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے آج سے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک خصوصی گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کارگزار صدر وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی اور طبقہ کی زندگی کے لیے ضروری فراہمی اور خدمات کے رکھ رکھاؤ کے مفاد میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی آرڈیننس (باب 40) کی دفعہ 2 کے ذریعہ انھیں حاصل اختیارات کی بنیاد پر آئین کی شق 40(1)(C) کے ضمن میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے امیدواروں کی نامزدگی منگل کو ہوگی۔ سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب 20 جولائی کو ہوگا۔ ملک کے سابق صدر گوٹبایا راج پکشے نے سنگین بحران کے درمیان ملک سے فرار ہو کر مالدیپ کے راستے سنگاپور جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے ملک چھوڑنے کے بعد بحرانی کیفیت کے شکار سری لنکا میں سیاسی بحران مزید گہرا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔