بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:22 AM | اسپورٹس |

سینٹ لوشیا 20جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کاالزام عائد ہونے پر سری لنکن ٹیم نہ صرف غصے سے بھڑک اٹھی بلکہ اس نے میدان میں بھی اترنے سے انکار کردیا تھا۔ہفتے کے کھیل کے آخری سیشن کے دوران چندیمل کی ایک فوٹیج سامنے آئی جس میں انھیں اپنی بائیں جیب سے کوئی ٹافی وغیرہ منہ میں ڈالتے اور پھر اسی سے بننے والے لعاب سے گیند کو چمکاتے ہوئے دکھایا گیا۔تیسرے روز کھیل کے آغازپراس وقت تنازع کھڑا ہو گیا جب امپائرز نے سری لنکن ٹیم کی مبینہ بال ٹیمپرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر آئی لینڈرز نے میدان میں اترنے سے ہی انکار کردیا۔فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور ای این گولڈ سری لنکن ٹیم کی جانب سے میچ کے دوسرے دن کی شام گیند کو چمکانے کے طریقہ کار اور گیند کی ساخت سے خوش نہ تھے اسی لیے انھوں نے گیند کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی تنازع سے اتوار کی صبح ایک گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا۔میچ ریفری جواگل سری ناتھ کو صورتحال قابو میں لانے کے لیے میدان میں آنا پڑا، ان کے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے سے بات چیت کے بعد آئی لینڈرز نیم دلی سے میدان میں اترے۔ انھیں گیند کی تبدیلی اور 5 رنز کی پنالٹی بھی برداشت کرنا پڑی تاہم بعد جب میں چندیمل کو بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے لیول 2 کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تو انھوں نے الزام قبول کرنے سے صاف انکار کردیا، جس پر اب میچ ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف سماعت ہوگی، جس میں قصور وار ثابت ہونے پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ اور دو ڈیمریٹ پوائنٹس دیے جاسکتے ہیں۔یاد رہے کہ 2006 کے اوول ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے بال ٹیمپرنگ الزامات کے بعد میدان میں اترنے سے انکار کیا تھا جس پر سابق متعصب امپائر ڈیرل ہیئر نے میچ کو انگلینڈ کے حق میں فورفیٹ کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...