سری لنکا: وزیر اعظم نے فوج کو امن بحال کرنے کا حکم دیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2022, 11:32 AM | عالمی خبریں |

کولمبو،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے ان کے دفتر پر احتجاجیوں کے دھاوا بولنے کے بعد فوج کو ملک میں امن و انتظام کی بحالی کے لیے جو بھی ضروری ہو وہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وکرما سنگھے نے یہ حکم بدھ کو ملک سے فرار ہونے والے صدر گوٹابایا راجا پکسے کی جگہ بطور قائم مقام صدر مقرر کیے جانے کے بعد جاری کیا۔

صدر گوٹابایا کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے فیصلے سے مظاہرین میں غصہ مزید بڑھ گیا اور وہ وزیر اعظم کے بھی ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔

سری لنکا کے زیادہ تر باشندے ملک کی گرتی ہوئی معیشت کے لیے راجا پکسے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور اس سال مئی میں وزیر اعظم کے عہدے پر تعینات وکرما سنگھے کو اس مسئلے کے ایک حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مظاہرین نے بدھ کے روز ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں دوسری بار صدارتی رہائش گاہ اور اس کے بعد وزیراعظم کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔

وکرما سنگھے نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک خطاب میں مظاہرین سے اپنے زیر قبضہ دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں کو چھوڑنے اور حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی، حالانکہ مظاہرین نے ان کی اس اپیل کو نظر انداز کر دیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر پر موجود ایک احتجاجی نے کہا ’’ہمارا ہدف ’گوٹا گو ہوم‘ کا ہے اور ساتھ ہی ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ رانیل سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی یہاں سے چلے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...