سری لنکائی صدر کا استعفیٰ نامہ پر دستخط، جلد کیا جائے گا پارلیمانی اسپیکر کے حوالے

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2022, 11:21 AM | عالمی خبریں |

کولمبو، 13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے نے اپنے استعفیٰ نامہ پر دستخط کر دیا ہے اور پارلیمانی سربراہ بدھ کے روز ملک کے سامنے اس کا اعلان کریں گے۔ صدر نے استعفیٰ نامہ پر دستخط کیا اور ایک سینئر سرکاری افسر کے حوالے کر دیا۔ جلد ہی اسے پارلیمانی اسپیکر کے حوالے کیا جائے گا۔ ’ڈیلی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردھنے کو اس خط کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور وہ بدھ کو گوٹبایا راج پکشے کے صدر عہدہ کے اختتام پر ایک عوامی اعلان کریں گے۔

پیر کے روز قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ راج پکشے کل دوپہر پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ حالانکہ ان رپورٹوں کو صدر کے قریبی سینئر ذرائع نے خارج کر دیا۔ انھوں نے ڈیلی مرر سے کہا کہ راج پکشے اب بھی ملک میں ہیں اور مسلح افواج کی حفاظت میں ہیں۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 جولائی کے فسادات سے ٹھیک پہلے صدر راج پکشے کو سیکورٹی فورسز کے ذریعہ قلعہ میں راشٹرپتی بھون سے نکالا گیا تھا اور سیکورٹی اسباب سے ملک کے علاقائی سمندر کے اندر ایک بحریہ آبدوز پر محفوظ رکھا گیا۔

حالانکہ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ راج پکشے پیر کی صبح 9.30 بجے تینوں افواج کے کمانڈروں سے ملے اور اس کے بعد ملک میں ہی رہے۔ ملک میں ان کا ٹھکانہ نامعلوم ہے، لیکن ان کے اس ہفتہ ملک چھوڑنے کا امکان ہے، جس سے ایک نئے صدر کی حلف برداری اور ایک کل جماعتی حکومت کی تشکیل کا راستہ ہموار ہوگا۔ بدھ کو وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے جزقتی صدر کی شکل میں حلف لیں گے، جب تک کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ کے ذریعہ ایک نئے صدر کا انتخاب نہیں کیا جاتا ہے۔

مہندا یاپا ابھے وردھنے نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی لیڈران نے 20 جولائی کو آئین کے التزامات کے مطابق پارلیمنٹ میں ایک ووٹ کے ذریعہ سے ایک نئے صدر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 19 جولائی کو صدارتی عہدہ کے لیے نامزدگی کے پرچے مانگے جائیں گے۔ اب تک تصدیق کردہ دو امیدوار وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر ساجتھ پریم داسا ہیں، جنھوں نے پیر کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا کہ وہ سری لنکا کی معیشت کی از سر نو تعمیر کے لیے تیار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...